مدرسہ اصلاح المومنین راگھونگر بھوارہ مدھوبنی کے طالب علم حافظ محمد عبیداللہ نے ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنایا! . اللہ کرے بھوارہ کی سرزمین پر یہ سلسلہ بر قرار رہے: محمد امداداللّٰہ قاسمی

قاری محمد نظام الدین صاحب 

 

مدھوبنی /

عزیزم حافظ محمد عبیداللہ ولد جناب حافظ محمد عبداللہ مقام شیوا اندھرا ٹھاری نے قبیل رمضان مدرسہ اصلاح المومنین راگھونگر بھوارہ مدھوبنی میں مدرسہ کے محنتی استاد جناب قاری محمد نظام الدین صاحب کی نگرانی میں حفظ قران کریم کی تکمیل کے بعد آج مؤرخہ 7/ نومبر 2024ع روز جمعرات کو ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنایا فللہ الحمد،بارک اللہ فیہ!

ضلع مدھوبنی کے صالح و باوقار عالم دین حضرت مولانا مفتی انظار الحق صاحب قاسمی دامت برکاتہم سے مدرسے کے ناظم تعلیمات مفتی محمد امداداللّٰہ قاسمی نے گذارش کی اور انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور آج صبح ساڑھے سات سے شام ساڑھے سات بجے تک مکمل قرآن کریم سنا۔

اللہ تعالیٰ عزیز گرامی کی عمر و علم میں برکت عطا فرمائیں۔

یقینا یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی عطا ہے۔ ع

ایں سعادت بزور بازو نیست

تانہ بخشد خدائے بخشندہ

واضح رہے کہ اس سے قبل معہد الحبیب گواپوکھر بھوارہ مدھوبنی میں عزیزم حافظ محمد حسن امداد سلمہ نے ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنایا تھا، خدا کرے کہ ہمارے حفاظ کو اس طرح کے نمونوں سے حوصلہ ملے اور ایک دن میں نہیں تو زیادہ سے تین دن میں وہ پورا قرآن اپنے اساتذہ کو سناسکیں تاکہ بچپن کا یاد کیا ہوا قرآن پوری زندگی ان کے ساتھ رہے۔

Comments are closed.