یونائیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکالرشپ امتحان ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

 

ممبئی، 20 جنوری

یونائیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (UEF) کی جانب سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے اسکالرشپ امتحان سے متعلق رہنمائی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ اسکالرز ہائی اسکول، جوگیشوری ویسٹ میں منعقد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ویسٹرن ممبئی کے مختلف اسکولوں سے 117 طلباء نے شرکت کی۔ UEF نے ایلی مینٹری اور انٹرمیجیٹ ڈراٸینگ امتحان ورکشاپ میں شرکت کرنے والے وہ طلبہ جنھوں نے امتحان میں A گریڈ حاصل کیا ان کی حوصلہ افزاٸی کے لیے انھیں انعامات سے نوازا۔

 

ورکشاپ میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں اشفاق سر، بِٹ آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، بی ایم سی نے طلباء کو قیمتی رہنمائی فراہم کی۔محترمہ تضمین دلوئی، جو ایک شاندار تعلیمی پس منظر کی حامل ہیں۔ انھیں بطور ماڈل پیش کیا گیا۔ آپ نے تمام ہی اسکالرشپ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ انھوں نے طلباء کو بہترین کارکردگی کی ترغیب دی۔

 

ریحان شیخ سر، اسکالرشپ امتحانات کے ماہر ہیں انھوں نے اسکالرشپ امتحان سے متعلق مفید معلومات فراہم کی۔ اور پیپر پیٹرن کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

ساتھ ہی ذہنی آزماٸش سے متعلق دلچسپ انداز میں پڑھایا۔

محفوظ صدیقی سر، چیئرمین اسکالر اسکول نے طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی۔

اس پروگرام کا آغاز ریحانہ صاحبہ نے کیا جو یونائیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نمائندگی کر رہی تھیں۔آپ نے UEF کا تعارف پیش کیا اور سابقہ سرگرمیوں کی جھلکیاں پیش کی۔

 

سید حبیب الدین سر، جنرل سیکریٹری یو ای ایف نے مہمانوں کا استقبال گل ہاۓ عقیدت اور تحائف کے ساتھ کیا اور تمام مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ ، یو ای ایف کی ان اقدامات پر روشنی ڈالی جس سے اسکولوں میں معیارِتعلیم کو بلند کیا جا سکے۔

 

والدین کے لیے رہنمائی کا سیشن معزز مہمانوں کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں بچوں تعلیمی کامیابی اور تربیت پر بات کی گئی۔ ساتھ ہی طلبہ کی ہمہ جہت تربیت میں سرپرست حضرات کا گھر پر کیا رول ہو؟ اس عنوان پر سیر حاصل گفتگو ہوٸی۔

 

آج کے پروگرام میں شریک والدین نے تاثرات میں کہا کہ ورکشاپ انتہائی مفید و کارگر رہا ، جس میں طلباء نے قیمتی معلومات حاصل کیں اور سیشنز کا لطف اٹھایا۔ یونائیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی یہ پہل طلباء کو ان کی تعلیمی کوششوں میں رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔

Comments are closed.