مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کے مسابقہ قرآن کے فرع اول میں محمد اسعد امان اللہ نے اول مقام حاصل کر دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کا نام روشن کیا: محمد عباس قاسمی

مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی ، ڈاکٹر مظفر الاسلام عارف،،مولانا محمد اسلم سبیلی نے مبارکبادی پیش کی

جالے/ دربھنگہ(پریس ریلیز)

مدرسہ قاسمیہ بینی آباد ضلع مظفرپور میں گذشتہ دنوں مولانا ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی صدارت میں مسابقہ قرآن سیرت ،اور نورانی قاعدہ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا جس میں علاقے کے مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا ، اس پروگرام میں شریک اول، دوم، سوم، آنے والے شرکاء کو موقر علماء کے ہاتھوں توصیفی سند کے ساتھ بیش بہا قیمتی تحائف سے بھی نوازا گیا ،اس اہم اور کامیاب پروگرام میں صوبہ بہار کے معروف دینی وتربتی درسگاہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے (جس کے بانی ونظم فقیہ عصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا ہیں )کے طلبہ نے بھی تمام فروعات میں حصہ لے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا دارالعلوم سبیل الفلاح جالے شعبہ مسابقہ کے ذمہ دار قاری نعمت اللہ نے تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ادارے سے فرع اول میں حافظ محمد اسعد امان اللہ ابن مولانا مشتاق،فرع ثانی میں حافظ معظم فرع رابع میں حافظ برکت اللہ ،فرع خامس میں طالب الرحمن نے مساہم کی حیثیت سے شرکت کی اور تمام مساہمین نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی مفتی عامر مظہری ناظم تعلیمات نے بتایا کہ فرع اول میں مساہم کی حیثیت سے شریک محمد امان اللہ ابن مولانا مشتاق استاد مدرسہ اشاعت العلوم بھگوتی پور سرسنڈ نے فرع اول میں شریک تمام مساہمین میں بہتر کارکردگی کا ثبوت دیا اور اس طرح حکم کے ذریعہ اول پوزیشن کے مستحق قرار پائے وہیں فرع ثانی میں دارالعلوم قاسمیہ مرزا پور سیتاامڑھی کے طالب علم محمد امروز ابن محمد مطیع الرحمن نے فرع ثانی میں اول پوزیشن حاصل کیا اس کامیابی پر ان کے استادقاری نصیر عالم نے مبارکبادی پیش کی، جب اس کی اطلاع دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کےاساتذہ کو( جو آن لائن پروگرام سے جڑے ہوئے تھے) کو ہوئی تو تمام اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا، ادارے کے موقر استاد مولانا محمد عباس قاسمیا اور مولانا مظفر احسن رحمانی نےمشرکہ طور پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے نہایت ہی خوشی کی بات ہے کہ قرآن کے اس اہم مسابقہ میں فرع اول میں شریک محمد امان اللہ نے اول پوزیشن لاکر ادارے کا نام روشن کیا مولانا محمد اسلم سبیلی نے بہتر مستقبل کی دعا دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی،کو جب اس کامیابی کی اطلاع ملی تو انہوں کامیاب طالب علم کو بذریعہ فون مبارکبادی پیش کرتے ہوئے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈاکٹر مظفر الاسلام عارف،مفتی محمد نصیر الدین قاسمی ،مولانا محمد عفان قاسمی ،مولانا اشفاق ندوی قاری محمد ریاض .ماسٹر محمد پرویز بھاگلپوری،حافظ محمد سفیان ،حاجی گلریز خان ،محمد عامر اقبال ،صادق آرزو ،مولانا نظرالاسلام، حافظ نوید احسن ،انجنیر کلیم اللہ سیفی ، وغیرہ نے محمد امان اللہ کو اس کامیابی پر مبارکبادی دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

Comments are closed.