قاضی محمد فیاض عالم قاسمی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازاگیا

ممبئی / پریس ریلیز

ممتاز عالمِ دین اوردارالقضاء ناگپاڑہ ممبئی کےقاضی شریعت جناب مولانامفتی محمد فیاض عالم قاسمی کو ان کی علمی خدمات اور کارِ قضاء کے میدان میں نمایاں کردار کے اعتراف میں المعہد الدولی للدراسات الاسلامیہ(ساؤتھ افریقہ) کی جانب سےاعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔یہ اعزازی سند المعہدالعالی الاسلامی حیدرآبادکے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد وتکمیل درس بخاری میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر محترم اور معہدکے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں ٢٥/جنوری ٢۰٢٥ء کی شام میں پیش کی گئی۔
اس تقریب میں ممتاز علماء، دانشوروں، اور معززین نے شرکت کی اورقاضی صاحب کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ قاضی محمد فیاض عالم نےاعزاز قبول کرتے ہوئے کہاکہ یہ اعزازدراصل میرے والدجناب الحاج سید قطب عالم اوروالدہ محترمہ کی دعاؤں اورمخلص اساتذہ کرام کی محنت کا ثمرہ ہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ یہ اعزاز مجھے مزید لگن اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ میں المعہدالدولی للداسات الاسلامیہ (ساؤتھ افریقہ)، صدربورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، اور ہمارے مشفق دوست محترم جناب مولانا سید عمیر احمد صاحب ندوی(ناندیڑ) صاحبان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان ہی حضرات کی رہنمائی پر یہ عظیم اعزاز ملا۔ اس موقعہ پر دارالقضاء ناگپاڑہ کے ذمہ داروں میں مولانا محمود احمددریاآبادی، مولانارشید احمد بھوئیرا، محترم جناب سعید احمد خان،نائب قاضی شریعت مولانا ریاض ارمان قاسمی، حافظ امانت اللہ رشیدی، محترم جناب پرویز عالم وغیرہم نے قاضی صاحب کو مبارکبادپیش کی، اور قلبی خوشی کا اظہارکیا۔ اس پروگرام میں مفتی برکت اللہ قاسمی (لندن)، مولانا عبداللہ معروفی استاذ دارالعلوم دیوبند،مولانا عمرعابدین(حیدرآباد)مفتی اشرف علی قاسمی ،مفتی شاہدعلی قاسمی، محترمہ صباانجم، محترمہ صفیہ، وغیرہم نے شرکت کی۔فقط

Comments are closed.