شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی کی امانت شمالی بہار کی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر بھوارہ مدھوبنی بہار میں سالانہ امتحانات کے اختتام پر تقسیم انعامات

پریس ریلیز /
شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی کی امانت شمالی بہار کی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر بھوارہ مدھوبنی بہار میں آج بروز جمعرات 14/شعبان المعظم بمطابق 13/2/2025 کو سالانہ امتحان کے اختتام پر تقسیم انعام تقریب انعقاد کیا گیا جس میں فارسی اول تا عربی پنجم اور درجہ حفظ و اطفال سے اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے مجموعی طور پر 40/ خوش نصیب طلبہ وطالبات کو ذمداران مدرسہ بالخصوص صدر و سکریٹری صاحبان و اساتذہ کرام کے دست مبارک سے انعام تقسیم کیا گیا، اس موقع پر حضرت مولانا مفتی محمد روح اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہ ناظم تعلیمات مدرسہ ہذا نے سالانہ رزلٹ پیش کیا اس خاص موقع سے حضرت مولانا مفتی محمد ابوذر صاحب قاسمی دامت برکاتہ العالیہ صدر المدرسین مدرسہ ہذا و صدر جمعیت علماء ہند مدھوبنی نے طلبہ عزیز سے نصیحت فرماتے ہوئے ائندہ سال تعلیم و تربیت میں مزید بہتری کا عزم ظاہر فرمایا نیز نمونہ سلف حضرت مولانا مطیع الرحمان صاحب قاسمی دامت برکاتہ العالیہ نے بڑے درد کے ساتھ بچوں کو چھٹی کے زمانے میں ضیاع وقت سے بچنے کی تلقین فرمائی آخر میں حضرت مولانا کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔
Comments are closed.