معروف سماجی کارکن محمودحکیمی کی جانب سے شانداردعوت افطار کااہتمام

مہاراشٹرحکومت کے سابق وزیرنواب ملک،کانگریس کے مقامی ایم ایل اے امین پٹیل ،ماہم درگاہ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی سمیت متعدددینی،ملی،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
ممبئی(نمائندہ خصوصی)معروف سماجی وملی کارکن محمودحکیمی کی جانب سے گرانٹ روڈواقع نشاط لاؤنج میں ا یک پرتکلف دعوت افطارکااہتمام کیاگیا،دعوت افطارمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مہاراشٹرحکومت کے سابق وزیراوراین سی پی کے سینئرلیڈرنواب ملک شریک ہوئےجب کہ کانگریس کے سینئرلیڈراورمقامی ایم ایل اے امین پٹیل،ماہم درگاہ وحاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی،مہاراشٹراسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب صدرجئے دیپ کواڑے،سابق ایم ایل اےاوربی جے پی کے ریاستی ترجمان اتل شاہ،آل انڈیاجمعیۃ القریش کے نائب صدرعمران بابوقریشی،شیوسینالیڈراسلام خان عرف خالدمامو،این سی پی ساؤتھ ممبئی صدرمہیندرپنسارے،کھتری گریس فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف کھتری،آل انڈیاعلماء بورڈ کے کارگزارصدرمولانانوشاداحمد صدیقی،راجداقلیتی سیل بہارکے ریاستی جنرل سکریٹری مہتاب صدیقی ندوی،جمعیۃ علماء ممبئی کے صدرمولاناعبدالسلام خان قاسمی،ممبئی کے معروف تاجرالیاس شیخ،آل انڈیاعلماء بورڈ کے جنرل سکریٹری علامہ بنی نعیم ،آل انڈیاملی علماء بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری قاری قمرعالم،عمرلکڑاوالا،زبیرلکڑاوالا،اسلم بالک بلڈر،شہبازصدیقی،سیدفرقان اورمخلص شیخ نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔
دعوت افطارسے قبل ایک مختصرمجلس منعقدکی گئی جس کاآغازتلاوت قرآن سے ہوا۔پروگرام کی نظامت معروف عالم دین مولاناشمیم اخترندوی مہتمم جامعۃ الابراروسئی نے کی ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالسلام خان قاسمی نے کہاکہ محمودحکیمی ایک ایسانام ہے جوکسی تعارف کامحتاج نہیں ہے۔یہ شخص جہاں کھڑاہوتاوہیں اپنی پہچان بنالیتاہے،کل تک لوگ محمودحکیمی کی وجہ سے انجمن باشندگان بہارکوجانتے تھے،لیکن آج محمودحکیمی نے اپنی شخصیت کی بنیادپرصرف اپنے نام پراتنے بڑے دعوت افطارکااہتمام کیااورلوگ محمودحکیمی کانام سن کردوڑے چلے آئے یہ محمودحکیمی کی جادوئی شخصیت کاکرشمہ ہے،میں بہت بچپن سے محمودحکیمی کوجانتاہوںاورجس طرح اپنی ذاتی محنت سے ممبئی جیسے شہرمیں اس نے اپنی شناخت بنائی ہے،یہ واقعی قابل تعریف ہے اورنوجوانوں کے لئے نمونہ ہے۔محمودحکیمی کوکسی ادارہ ،کسی تنظیم یاکسی انجمن کی ضرورت نہیں ہے وہ اپنے آپ میں مستقل ایک انجمن ہے اوراس کاجیتاجاگتاثبوت آج کی یہ دعوت افطارہے۔
محمودحکیمی نے دعوت افطارمیں تشریف لائے تمام مہمان بالخصوص مہمان خصوصی نواب ملک ،امین پٹیل،سہیل کھنڈوانی،جئے دیپ کاوڑے ودیگرتمام معززمہمانان کرام کادل کی گہرائیوں سے استقبال کیا،اس موقع پرمحمودحکیمی نے کہاکہ میں صرف اورصرف کام پریقین رکھتاہوںاورمیں نے اپنی پوری زندگی ملت اورسماج کے کاموں کے لئے وقف کردیاہے،مجھے کام کرنے کے لئے کسی خاص تنظیم یاانجمن کی ضرورت نہیں ہے،اللہ نے مجھے اتناحوصلہ دیاہے کہ میں جہاں رہوں گاوہیں سے اپناکام کرتارہوں گا۔میں نے انجمن باشندگان بہارمیں جنرل سکریٹری کے عہدے پررہتے ہوئے بہارکے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگرریاستوں کے لوگوں کابھی کام کیاہے،میرے لئے علاقہ یاریاست معنی نہیں رکھتا،میرے لئے صرف اورصرف کام معنی رکھتاہے،میں انجمن میں رہتے ہوئے بھی سبھوں کے لئے کام کیاہے اورانشاء اللہ ہمیشہ کرتارہوں گا،میرے پاس ہرعلاقہ اورہرسماج کے لوگوں کے لئے دروازہ کھلاہے،میرے پاس علاقہ یاسماج کی کوئی قیدنہیں ہے جہاں جس کوضرورت ہوگی وہاں محمودحکیمی حاضرہوگا انشاء اللہ۔بس مجھے آپ لوگوں کی دعائیں چاہئے اورآپ کاساتھ چاہئے۔
بہارسے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین اورجامعہ عائشہ صدیقہ نورچک مدھوبنی کے بانی وناظم مولانامفتی محمدحسنین قاسمی نے محمودحکیمی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ نوجوان قوم وملت کابہت مخلص خادم ہے،یہ بے لوث اوربے غرض ہوکرقوم وملت کی خدمت کرتاہے،آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ آپ لوگ ان کے لئے دعاکریں اورہرقدم پران کاساتھ دیں،مفتی حسنین قاسمی کی دعاپرپروگرام کااختتام ہوااورروزہ داروں نے افطارکیا۔اس پروگرام کوکامیاب بنانے میں محمودحکیمی کے معاون فہیم خان اوران کے تمام ساتھی،محمدنصرشیخ،مبین منصوری،انس ڈوکاڈیا،پرویزعالم صدیقی،مولاناغفران ساجدقاسمی،پروفیسرمحمداسلام شیخ ،معاویہ سونیسرا اورمحمدعفان وغیرہ قابل ذکرہیں۔
Comments are closed.