غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام میں 86 فلسطینی شہید ،287 زخمی

بصیرت نیوزڈیسک
قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں نسل کشی اور اجتماعی قتل عام کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 فلسطینی شہید اور 287 زخمی ہوئے۔ یہ وہ شہداء اور زخمی ہیں جو گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں منتقل کیےگئے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 1,249 ہوچکی ہے جب کہ 3,022 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,609 ہوچکی ہے جب کہ 115,063 زخمی ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔”

Comments are closed.