جمعیۃ علماءعلاقہ مراٹھواڑہ کے وفدمسجد بم بلاسٹ کے سلسلہ میں جامع مسجد اردھامسلہ مقام کےجائزہ کیلئے پہنچا

ممبئی ( پریس ریلیز)

جمعیہ علماء مراٹھواڑہ کے صدر مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی کی سربراہی وقاری عبدالرشید حمیدی نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی کی رفاقت میں ایک مؤقراردھامسلہ مقام متاثرہ جامع مسجد پہونچا،

مقامی ذمہ داران ،مسجد کے امام مولانا صاحب وصدر کمیٹی ودیگربہت سے مقامی احباب سےاس پورے واقعے کی تفصیلات لی اور تمام شریک سفر ساتھیوں نے بچشم خود اس سنگین بم بلاسٹ کا جائزہ لیا کہ مسجد کاممبر وفرش مکمل تباہ جاے نماز پوری طرح سے جھلس گئیں تین دروازے اور چھ کھڑکیاں پوری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل جو فی الوقت نہ دارد تھے بلاسٹ اتنا سخت تھاکہ اسکے دروازے اور دیگر کل پرزے 150فٹ دور جاکر گرےمسجدکی بیشتر چیزیں شدید طورپر متاثر ہوئی محراب کی دیوار میں دراڑیں پڑگئیں وہ تو اللہ کا بڑاکرم ہوا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن یہ نقصان بھی چھوٹا نہیں بہت بڑا ہے کہ اسنے امن اور شانتی پیارومحبت ہماری پرانی روایات کے پرخچے اڑادئیے،اور سوچنےپر مجبور کردیا کہ اس قسم کے گندے نالی کے کیڑے کہاں پل رہے ہیں اور کون ہے جو انکی پشت پناہی کر رہاہےاس قسم کی سوچ کسی بھی اچھے ناگرک کی نہیں ہو سکتی یہ سوچ نہ سماج کے لئے ہے اچھی ہے نہ دیش کے لئے اچھی ہے ،یہ زہریلے سانپ ہے اور انکے سر کچلنے کی ضرورت ہےانکا کوئی دھرم نہیں ہوتا انکا دھرم دہشت گردی ہےدیش دروہ ہےانہیں کڑی سے کڑی شکشہ اور سزادینے کی ہم مانگ کرتے ہیں ان کے اوپر ،یواےپی اے ،لگایا جاے مکوکا کا مقدمہ درج کیاجاےاس قسم کی مانگ جمعیۃکے تمام ذمہ داران نے اس وقت مہاراشٹر راجئے الپ سنکھیانگ آیوگ محترم وسیم خواجہ بھائی برہان صاحب سے کی آیوگ صاحب نے سب کی باتوں کو اطمینان سے سنا اور جائزہ لیا اور یقین دہانی کی ہم اس پر کڑی سے کڑی کاروائی کرینگے آیوگ صاحب کے ہمراہ این سی پی کے معورف لیڈرخواجہ بھائی ہلی ،بیڑ ضلع کی معروف شخصیت فاروق پٹیل صاحب اوربیڑضلع کےپولس محکمہ کے بہت سے عہدیداران ایل سی بی اعلی عہدیدار اوراس کیس کے انچارج عثمان شیخ صاحب بھی موجود تھے

تمام نے شفاف جانچ کے بعد کڑی سے کڑی سزاکی کی یقین دہانی کی

لیکن ایک بات بہت ہی افسوسناک ہے جو ہمیں معلوم ہوئی وہ یہ تھی کہ 3اپریل کو ان خطرناک آتنکوادیوں کو عدالت کے روبروپیش کیا گیا اور جج محترم نے اسکو بہت ہی ہلکے میں لیتے ہوئے صرف دو دن کی پولس کسٹڈی کا حکم دیا

*اس موقع پر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ کےوفدمیں شامل مفتی مرزاکلیم بیگ ندوی صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ قاری عبدالرشید حمیدی نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولاناعیسی خان کاشفی خازن جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ ایڈوکیٹ تحمید الدین فاروقی لیگل ایڈوکیٹ جمعیۃعلماء محمدایوب باغبان نائب صدر جمعیۃعلماء ضلع پربھنی و حافظ عامربیگ جنتورحافظ ذاکر صاحبپورے وفد نے ملکرکچھ اہم اورضروری مطالبات آیوگ صاحب اورسے کئے اور پریس نوٹ کے ذریعہ وزیر اعلی سے بھی کئے

جامع مسجد اردھا مسلہ کی اعلی سطحی جانچ کرائی جاے۔

بلاسٹ کے ماسٹر مائنڈ کی شناِختم کر اسے کڑی سے کڑی سزا دی دی جاے۔

ان دو مجرموں پر یو اے پی اے لگایا جاے۔

مقامی تمام ذمہ داران کے بھی اس قسم کے مطالبات ہیں

اس مسئلہ کے حل کیلئے جمعیۃ علماء نے ہر طرح کے تعاون و امدادکا وعدہ کیا

اسطرح کی پریس نوٹ جمعیۃ علماءعلاقہ مراٹھواڑہ کے جنرل سیکریٹری قاری عبدالرشید حمیدی نے جاری کی

Comments are closed.