غزہ پر قابض فوج کی جارحیت 24 گھنٹوں میں 39 فلسطینی شہید،105 زخمی

بصیرت نیوزڈیسک
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 39 شہداء کے جسد خاکی اور 105 زخمیوں کو لایا گیا۔
وزارت صحت نے بدھ کے روز اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک غزہ میں 1,928 فلسطینی شہید اور 5,055 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے 51,305 معصوم فلسطینی شہید اور 117,096 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ "ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔
Comments are closed.