جمعیت علماء جالنہ پہلگام حملے شدید مذمت کی اور اسے غیر انسانی فعل قرار دیا، حملہ کے ذمّہ دار سخت ترین کے سزا کے مستحق انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے: مولانا سہیل ندوی

جالنہ: جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے پہلگام حملے شدید مذمت کی اور اسے غیر انسانی فعل قرار دیا
جمعیت علماء کے ضلع صدر مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ انتہائی شرمناک ہے اوراس میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، ہم سب اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اورجو زخمی ہیں، ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اسے مذہبی عینک سے دیکھنا سراسر ناانصافی اوریہ ملک کی سالمیت اور یکجہتی کوکمزور کرنا ہے۔
مذہب اسلام میں دہشت گردی کے لیۓ کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ اس کے لیے سخت ترین وعید ہے، اس لئے جنہوں نے بے گناہوں کی جان لی ہے، انہیں فوراً گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔‘‘
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حملہ ذمّہ آوروں کو جلد گرفتار کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائے نیز وہ اس بات کویقینی بنائے کہ آئندہ ایسے حملوں میں سیاحوں یا عام شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع نہیں ہوں گی۔
نیز محمد ایوب خاں جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ ، محمد افتخار الدین نائب صدر جمعیت علماء ، حافظ عبد السلام قریشی شہر صدر ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی نائب صدر جمعیت ، محمد قاسم اعجاز صدیقی سیکرٹری جمعیت علماء ، محمد احتشام الدین باغبان ، ایڈوکیٹ سید طارق مجید ، مولانا سیّد احسان ندوی ، مولانا حقانی ،احمد نور سر ، مولانا عبد العلیم اساعتی مفتی سید نعمان ندوی و دیگر ارکان جمعیت علماء نے پہلگام میں دہشتگرد حملہ شدید مذمت کی ہے یہ خبر محمد ایوب خاں جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنی پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے ،
Comments are closed.