غزہ کی پٹی میں فلسطینی نسل کشی40ویں روز بھی جاری، مزید کئی خاندان شہید

 

بصیرت نیوزڈیسک

قابض صہیونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ چالیسویں روز میں جاری ہے۔ قابض صہیونی فوج نے مزید کئی خاندانوں کو شہید کردیا ہے۔

 

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے درجنوں چھاپے مارے اور گھروں کو مسمار کیا، جبکہ خوراک کی بنیادی اشیاء کے داخلے پر پابندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی بھوک اور غذائی بحران کا شکار ہیں۔

 

طبی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں مزید 17 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

 

شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں قابض فوج کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شہری شہید ہوگیا جس کا جسد خاکی انڈونیشیا ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

 

گذشتہ روز خان یونس میں المنارہ کے مقام پر اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والا مصطفیٰ عبدالرزاق طحہ شوراب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

شمالی غزہ میں ایجوکیشن راؤنڈ اباؤٹ کے قریب قابض فوج کے طیاروں کی بمباری سے دو فلسطینی شہید ہوگuے۔

 

سول ڈیفنس نے الخور خاندان کے گھر سے چار فلسطینی شہداء کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ انہیں غزہ شہر کے جنوب میں الصابرہ کے علاقے میں واقع عبداللہ عزام مسجد کے قریب اسرائیلی قابض فوج نے نشانہ بنایا تھا۔ وہاں پر اب بھی لاپتہ افراد کی بڑی تعداد ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔ بعد ازاں لواحقین سے 6 شہداء کی میتیں نکال لی گئیں۔

 

قابض فوج نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں کی جانب فائرنگ کی۔

 

قابض طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کیمپ میں القصبیب محلے میں ایک مکان پر بمباری کی۔

 

قابض فوج کی جانب سے غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی پناہ گزین کیمپ میں ابو عبدہ خاندان کے گھر پر بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ ان کی شناخت ندا عادل ابو عبدہ، ابراہیم عادل ابو عبدہ اور معایاد عادل ابو عبدہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Comments are closed.