ذات پات کی مردم شماری عوامی جدوجہد کی فتح ہے، بی جے پی کی کامیابی نہیں:ایس ڈی پی آئی

 

نئی دہلی(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں مودی حکومت کی طرف سے 2025 کی مردم شماری میں ذات پات کو شامل کرنے کے فیصلے کے تعلق سے کہا ہے کہ یہ عوام کی مسلسل جدوجہد کی فتح ہے۔ بی جے پی کی کامیابی نہیں ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری میں ذات پات کو شامل کرنے کے مطالبے پر مشتمل احتجاجات جس کی قیادت ایس ڈی پی آئی اور اپوزیشن پارٹیوں نے کی تھی اور بی جے پی جس نے طویل عرصے سے اس مطالبے کی مخالفت کی تھی، آج،اسے کریڈٹ لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس کا اچانک یو ٹرن، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ”بتی گل” وقف احتجاج کے ساتھ موافق ہے، بہار کے انتخابی چیلنجوں، پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سیکورٹی کی خامیوں، اور وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج سے توجہ ہٹانے کی ایک واضح کوشش ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے غیر متزلزل اور سڑکوں پر ہونے والے احتجاج نے اس پالیسی میں تبدیلی پر مجبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم ایک شفاف، چھیڑ چھاڑ سے پاک مردم شماری کا مطالبہ کرتے ہیں جو حقیقی معنوں میں پسماندہ طبقوں کی ترقی کے لیے کی جائے نہ کہ بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے جوڑ توڑ کے طور پر کیا جائے۔

Comments are closed.