مسلم یونیورسٹی کی زمین کے تعلق سے ضروری وضاحت

 

علی گڑھ، یکم مئی:(پریس ریلیز) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ میونسپل کارپوریشن، علی گڑھ کی جانب سے جن اراضی سے متعلق معاملات پر موقع پر کارروائی کی گئی، وہ زمین قانونی طور پر یونیورسٹی کی ملکیت ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے پاس تمام متعلقہ دستاویزات، ریکارڈز اور قانونی شواہدموجود ہیں، جنہیں ضابطے کے مطابق مجاز قانونی فورمز پر پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ زمین کئی دہائیوں سے یونیورسٹی کی ملکیت رہی ہے اور یونیورسٹی کی طرف سے اس پر ناجائز قبضے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک مرکزی یونیورسٹی ہے، جو اپنے تمام معاملات کو قانونی ضوابط، ادارہ جاتی وقار اور آئینی ذمہ داری کے مطابق انجام دیتی ہے۔ یونیورسٹی اس معاملے میں مناسب قانونی اور انتظامی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ادارے کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یونیورسٹی تمام متعلقہ افراد کو یقین دلاتی ہے کہ وہ اپنی املاک اور ادارہ جاتی وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات سنجیدگی سے کیے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.