مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ

مکرمی
مشہور عالم دین اور سینکڑوں مدارس اور مساجد اسکول کالجز کے معمار عامر المساجد والمدارس حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی ایک عرصہ سے موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہتے ہوئے بالاخر داعی اجل کو لبیک کہا مولانا وستانی ایک متحرک فعال شب و روز سوچنے والے اور کام کرنے والے شخص کا نام تھا وہ تنہا نہ تھے وہ فرد نہ تھے وہ اجتماع تھے وہ افراد تھے وہ انجمن تھے ان کی چھاؤں میں لاکھوں نہیں کروڑوں انسان بستے تھے وہ ایک ایسے مکتب تھے جس مکتب میں چھٹی نہیں ہوتی تھی وہاں شب و روز تعلیم اور تربیت کے اسباق دہرائے جاتے تھے وہ ایک بے چین انسان جس کو سکون نہیں تھا جس کو قرار نہیں تھا جو دوسروں کے لیے مرتا تھا اور جیتا تھا وہ ایک ڈھول تھا جس کی اواز بہت دور تک جاتی تھی وہ ایک ساز اور سوز تھا جہاں لوگ مسرت اور غم کا ادراک کرتے تھے افسوس کہ وہ تھکا مادہ ہوا دین کا سفیر اس دنیا میں اپنے بہت چاہنے والوں کو درد و غم میں مبتلا کر کے اپنے اس محبوب کے پاس رخصت ہوا جو 70 ماؤں سے زیادہ اپنے بندے سے پیار کرتا ہے وہ
ایک عظیم المرتبت شخصیت، مخلص عالم دین، اور روحانی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت اور امت کی اصلاح و فلاح کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کا وصال نہ صرف ان کے خاندان اور شاگردوں کے لیے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔
اس حقیر سے ان کا بڑا گہرا تعلق تھا اور دارالعلوم دیوبند کے اہتمام کی تفویض کے بعد جو طوفان ہنگامہ اور بدتمیزی کا ماحول بنایا گیا اس وقت میں نے ماہ ما حج میگزین کے اداریے میں فقہی آراء کو پیش کرتے ہوئے ان کے اہتمام کی زبردست انداز میں تائید کی تھی اور اس کو جاری رکھنے کی اپیل بھی کی تھی بہرحال یہ دنیا ہے یہاں کا قیام چند روزہ ہے لیکن اس چند روزہ زندگی میں آدمی جو اعمال خیر اور حسنات کرتا ہے یا حسنات کے سلسلے کو جاری کرتا ہے وہی اصل میں کامیاب ہے اور یہی چیز زاد آخرت ہے اور مرنے کے بعد یہی کام اس کے لیے اجر اور مغفرت کا باعث ہے دعا کرتا ہوں اللہ پاک مولانا مرحوم کے حسنات کو قبول فرمائے اور سیئات کو معاف فرمائے اور مغفرت کاملہ سے شاد کام فرمائے اور ہم زندوں کے لیے بھی اعمال خیر اور حسنات کے کاموں کو کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور ہم سب کے لیے بھی مغفرت کو مقدر فرما دے آمین
انہی کلمات کے ساتھ ہم محترم مولانا محمد حذیفہ وستانوی اور ان کے برادران اور جملہ اہل خانہ اور جملہ اساتذہ و طلبہ جامعہ اکل کنواں اور ان کے تمام متوسلین کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں.
شریک غم
محمد شاہد الناصری الحنفی پانی و صدراداره دعوت السنه ویلفیئر ٹرسٹ کاندے ولی ممبئی
Comments are closed.