مولانا غلام وستانوی دین کے سچے خادم تھے، انکی وفات سے ملت میں بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جو مدتوں محسوس کیا جاتا رہےگا : سیف الاسلام مدنی

 

پکھرایاں کانپور(پریس ریلیز ) ملک کے نامور عالم دین عالمی شہرت یافتہ شخصیت دارالعلوم دیوبند کے مؤقر رکن شوریٰ و بانی جامعہ اشاعت العلوم اکل کنواں مہاراشٹر جناب مولانا غلام وستانوی صاحب کاحال میں انتقال ہوا ،انکے انتقال پر حافظ سیف الاسلام مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا وستانوی کے انتقال سے ملت اسلامیہ سوگوار ہے مولانا اپنی ذات میں ایک انجمن تھے قوم وملت کے لئے انکی بے مثال قربانیاں ہیں جنکو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکےگا مولانا کی دینی اور ملی قربانیوں کا دورانیہ نصف نصدی سے زیادہ کو محیط ہے ،انہوں نے جامعہ اشاعت العلوم اکل کنواں مہاراشٹر کی بنیاد ڈالی جس سے لاکھوں طلباء فیض یاب ہورہے ہیں نیز دینی تعلیم پر توجہ کے ساتھ ملت کے نوجوانوں کو عصری علوم سے ہم آہنگ کرنا بھی مولانا کا عظیم الشان کارنامہ ہے جس کے لئے انہوں نے جدید طرز کے ادارے بنائے جس سے ملت ہندیہ کو غیر معمولی فائدہ حاصل ہوا،ایسی عبقری اور بے مثال شخصیات صدیوں میں پیدا ہانکے ہیں جو اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ،مولانا مرحوم عالم اسلام کی عظیم الشان دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم بھی رہے جس سے آپکی بلند مرتبہ کا ادراک ہوتا ہے ،آج لاکھوں لوگ انکے لئے دعائے مغفرت کررہے ہیں اور رنج وغم کا اظہار کررہے ہیں ،اس موقع پر ہم مولانا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ،دعا ہے کہ اللہ مولانا کے ساتھ خواص رحم وکرم کا معاملہ فرمائیں ،اور درجات بلند فرمائیں نیز ملت اسلامیہ کو مولانا کا نعم البدل عطاء فرمائیں.

Comments are closed.