وقف ایکٹ 2025دستور ہند کے خلاف اور شریعت میں مداخلت ہے: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

 

مظفرپور / ویشالی(پریس ریلیز)

وقف ایکٹ 2025کے خلاف احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور دھرنوں کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تجویز کے مطابق امارت شرعیہ اور دیگر ملی تنظیموں کے ذریعہ یہ کام بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ میں بھی بڑے پیمانے پر ہورہا ہے، مظفرپور اور ویشالی میں بھی وقف ایکٹ کے خلاف زبردست جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت امارت شرعیہ کے نائب ناظم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے کی، جلو س میں تمام مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، غیرمسلموں کی بھی بڑی تعداد موجود رہی ہے، اس موقع سے پرنٹ، الکٹرونک اور سوشل میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے وقف کی اہمیت، ضرورت اور اس کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ 2025دستورہند میں دی گئی مذہبی آزادی اور حقوق سے متعلق دفعات کے خلاف اور شریعت میں کھلی مداخلت ہے، اسی لئے حکومت کو اسے ہرحال میں واپس لینا ہوگا اسی موقع سے دونوں جگہ عوام میں بڑا جوش و خروش تھا، دونوں اضلاع میں جلوس کے بعد کلکٹر کو میمورنڈم بھی دیا گیا، مظفرپور میں جلوس کو کامیاب کرنے میں خالد رحمانی، اشتیاق احمد، محمد شعیب، شاہد اقبال منا، آفتاب عالم اور ان کے رفقاء، نیز حاجی پور میں محمد نصر امام، محمد اکبر اور ان کے رفقاء نے کلیدی کردار ادا کیا، مولانا آل حسن، مولانا اقبال احمد، پروفیسر فاروق صدیقی وغیرہ نے مظفرپور اور انوارالحسن وسطوی، شاہد محمودپوری وغیرہ نے حاجی پور میں سرپرستی فرمائی۔

 

Comments are closed.