مادھوری کے بعد جوتی ملہوترا نکلی پاکستانی آئی ایس آئی ایجنٹ!

صوفیہ قریشی کو آتنکوادیوں کی بہن کہنے والوں نے خود اپنی آستینوں میں جانے کتنے جیجے و داماد پال رکھے ہیں …….

احساس نایاب شیموگہ کرناٹک

ایڈیٹر گوشہ خواتین و اطفال بصیرت آن لائن

صوفیہ قریشی کو آتنکوادیوں کی بہن کہنے والے خود اپنی آستینوں میں جانے کتنے جیجا و داماد پال رکھے ہیں …….
آپریشن سندور ! پہلگام دہشتگرد حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کیا گیا
جس میں بھارت کی شان بھارت کی بہادر مسلم بیٹی صوفیہ قریشی نے پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کرتے ہوئے پاک فوج کو ناکو چنے جبوائے، چھپن انچ کے سینے نے پندرہ سالوں میں جو کام نہیں کیا وہ بھارت کی ایک مسلم بیٹی نے کردکھایا ، دشمن کو اُس کے گھر میں گھُس کر للکارکے کی جراءت کی ہے اور دنیا کے آگے ایک بار پھر بھارت کا نام اونچا کیا ہے ، جبکہ صوفیہ قریشی کے مسلمان ہونے پر اُن کی اس بہادری ، حب الوطنی کا مذاق اڑاتے ہوئے ” بی جے پی نیتا وجئے شاہ نے صوفیہ قریشی کو آتنکوادیوں کی بہن کہا، جس پر اس گھٹیا سوچ والے سنکی نیتا کو معافی مانگنی پڑی ۔۔۔۔۔
خیر بھارت کی شان صوفیہ قریشی کو مسلمان ہونے پر آتنکوادیوں کی بہن کہنے والوں کی خود اپنی بہن بیٹیان آتنکوادیون کی محبوبہ بنی ملک سے غداری کررہی ہیں ۔۔۔۔۔اور ان نیتاؤں نے خود اپنے آستینوں میں جانے کہان کہان کس کس کو اپنا جیجا و داماد بنا رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال
ایک طرف مسلم بیٹیاں دیش کے خاطر اپنی جان دینے کو تیار ہیں
وہین دوسری جانب مادھوری اور جوتی جیسی خواتین چند سکوں کے خاطر پاکستان ، آئی ایس آئی کی جاسوس بن کر اپنے ہی دیش کو نقصان پہنچانے میں لگی ہیں ۔۔۔۔۔
باوجود وفاداری کا ثبوت بھارت کے مسلمانوں سے مانگا جاتا ہے
جبکہ سرحدوں پر شہید ہونے والے سیمکڑون ہزاروں مسلم نوجوان اپنے ملک اپنے ترنگے کے خاطر اپنا سب کچھ قربان کررہے ہیں
بھارت کو میزائل جیسے طاقتور ہتھیار دے کر دشمن کے آگے طاقتور بنانے اور اپنے حسن اخلاق سے دنیا کے آگے بھارت کا سر اونچا کرنے والے میزائل مین عبدالکلام مسلمان ہیں
بھارت کے لئے لفظ "جئے ہند” سے لے کر ترنگے اور راشٹرگان تک مسلمانوں نے دیا ۔۔۔۔۔
جنگوں کے دوران وہ مسلمان ہی تھے جنہونے اپنے خزانے بھارت کی جھولی میں ڈال دئے
خون کے آخری قطروں سے لے کر مال و دولت حتی کے اپنی آل و اولاد تک بھارت کی آن بان کے لئے قربان کردینے والے مسلمان ہی تھے
بھارت کی آزادی کے لئے اپنے سینوں پر انگریزون کی گولیان کھانے والے بھی مسلمان ہی تھے اور الحمدللہ آج بھی ہیں باوجود بھارت کے بھگوادھاری دہشتگرد بھارت کے غدار آج بھی مسلمانوں سے اُن کی وفاداری کا ثبوت مانگتے ہیں
جل کر نالیوں میں بہنے والے غدار وطن ، بھارت کی مٹی میں دفن ہوکر ہمیشہ کے لئے فضاؤں مین مہکنے والے مسلمانوں سے حب الوطنی کا ثبوت مانگتے ہیں ۔۔۔۔۔
گوہر اور موتر میں لتھ پتھ رہنے والے گوبر بھگت ، بھارت کی مٹی پر سجدہ کرکے اُس مٹی کو چومنے والوں سے وفاداری کا ثبوت مانگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
جبکہ بھارت کی مٹی کا ہر ذرہ مسلمانوں کی شہادتوں کا گواہ ، یہان کی ہوائیں ، یہان کی فضائیں یہان کی ہر شئے ہماری وفاداری کے گیت گاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلمانوں کی وفاداری کی گواہ خود بھارت کی تاریخ ہے مسلمانوں نے بھارت کے لئے کیا کچھ نہیں دیا ۔۔۔۔۔۔ نظر نہ آئے تو اپنی آنکھوں پر لگا تعصب کا چشمہ اُتار کر دیکھا جائے یہان کی ہر در ودیوار چیخ رہی ہے مسلمان بھارت سے اور بھارت فقط مسلمانوں سے ہے ۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.