اترپردیش : ذاتی دشمنی اور رقم کے لین دین کی وجہ سے اعجاز الدین نامی شخص کو بائک سوار نے ماری گولی

کانپور (مائرا فاطمہ)چمن گنج کے رہنے والے اعجازالدین پر کانپور کمشنریٹ کے سنٹرل زون کے سوروپ نگر تھانہ علاقے میں ریجنٹا ہوٹل سے چند قدم کے فاصلے پر پنجاب نیشنل اے ٹی ایم کے پاس اسکوٹی پر سوار ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے حملہ کیا۔
زخمی نوجوان چمن گنج کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔
اطلاع ملتے ہی سوروپ نگر پولس اسٹیشن کے انچارج سوریا بلی پانڈے موقع پر پہنچے، جائے وقوعہ کی چھان بین کی اور اعلیٰ حکام کو اطلاع دی، اس کے بعد اے سی پی سوروپ نگر آئی پی سنگھ فوراً موقع پر پہنچے اور گولی لگے نوجوان کے بھائی سے معاملے کی جانکاری لی۔
زخمی نوجوان کو چاندنی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،
پولیس واقعے کی مزید تحقیق میں مصروف ہے.
Comments are closed.