سڑک حادثہ میں سنگھواڑہ کا نوجوان زخمی
جالے (محمد رفیع ساگر) جالے-اتر بیل ایس ایچ-97 پر واقع سکھائی پوکھر کے قریب جمعہ کے روز ایک نامعلوم گاڑی نے ایک گلیمر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے کٹکا گاؤں کے رہائشی محمد ظہیر کے بیٹے انور (عمر 38 سال) شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق، کسی نامعلوم چار پہیہ گاڑی نے پیچھے سے موٹر سائیکل میں زوردار ٹکر ماری اور فرار ہو گئی۔ انور جالے سے اپنے گھر کٹکا جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے سڑک کنارے زخمی حالت میں پڑے انور کو دیکھ کر فوری طور پر مقامی سی ایچ سی میں داخل کرایا۔
سی ایچ سی انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ویویکانند جھا نے بتایا کہ زخمی انور کا ابتدائی علاج مقامی سی ایچ سی میں کیا گیا، بعد ازاں بہتر علاج کے لیے اُسے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈائل 112 کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
Comments are closed.