جمعیۃ علماء روتہٹ نیپال کا انتخابی اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیر
نیپال سے انوار الحق قاسمی کی خصوصی رپورٹ
ملک کی باوقار اور ملک گیر تنظیم ” جمعیت علماء نیپال ” کا ضلعی (جمعیت علماء روتہٹ نیپال کا) انتخابی اجلاس (09/نومبر ،بروز اتوار،بعد نمازِ ظہر)حضرت مولانا قاری محمد ساجد حسین صاحب مظاہری ( سرپرست جمعیت علماء روتہٹ نیپال) کی پرعظمت صدارت میں نہایت ہی پُرسکون اور نورانی محفل میں عمل میں آیا۔ جس میں ملک کے مقتدر علماء اور عالی مرتبت شخصیات نے شرکت کی۔ ملک کے مشہور قاری حضرت مولانا محمد قاری ساجد حسین صاحب مظاہری سرپرست اعلیٰ ، با اثر شخصیت اور بلند پایہ عالم دین حضرت مولانا محمد شوکت علی صاحب قاسمی المدنی صدر،نہایت ہی فعال شخصیت مولانا محمد خیر الدین عالم مظاہری جنرل سکریٹری،نوجوان عالم دین مولانا انوار الحق قاسمی ترجمان مع نائب ناظم اور مولانا محمد صابر علی مظاہری خازن منتخب کئے گئے ۔ درد مند عالم دین اور بزرگ شخصیت حضرت مولانا محمد جواد عالم مظاہری بشمول عظیم علمی شخصیت مولانا محمد رحمت اللہ صاحب قاسمی مدنی ،مولوی محمد عبد القیوم ،مولانا محمد رحمت اللہ امام و خطیب گئور مسجد نائب صدر مقرر کئے گئے اور فکر مند عالم دین مولانا محمد اسلم جمالی قاسمی بشمول مولانا محمد ہارون مدنی،مولانا انوار الحق قاسمی،جناب عزیر صاحب گئور،جناب انور صاحب گئور نائب ناظم نامزد کئے گئے۔اور پورے ضلع سے تقریباً ساٹھ ممبران کا انتخاب عمل میں آیا ۔
واضح رہے کہ یہ تاریخی انتخاب ضلع روتہٹ کے مرکزی علماء: مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی ،مولانا محمد عزرائیل مظاہری،مولانا محمد اسعد اللہ مظاہری،انجینئر محمد عبد الجبار،مولانا محمد ثناء اللہ ندوی،مفتی محمد شمیم اخترقاسمی مکی،جناب مکھیا سلیم اللہ اور معروف شاعر قاری محمد فیاض فیضی صاحب کی نگرانی میں انجام پذیر ہوا۔
اور رسمی اختتام صدر مجلس حضرت مولانا قاری محمد ساجد حسین صاحب مظاہری(سرپرست جمعیت علماء روتہٹ نیپال)کی سحر انگیز دعا پر ہوا۔
Comments are closed.