عید الاضحی پر صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈمولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی مبارکباد
حیدرآباد(پریس نوٹ) عید الاضحی کے اس مبارک اور مسعود موقع پر تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش ہے، اس موقع پر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قربانی دراصل اللہ کے پیغمبر سیدنا حضرت ابراہیم خلیل علیہ الصلاۃ والسلام کی قربانی اور استقامت کی یادگار ہے، حضرت ابراہیم جس ماحول میں پیدا ہوئے وہاں شرک کی تمام صورتیں مروج تھیں، وہاں مورتی پوجا ہوتی تھی، وہاں گائے اور جانور کی پوجا کی جاتی تھی، وہاں سوریہ نمسکار ہوتا تھا، اور شرک کی کوئی ایسی قسم نہیں تھی، جو وہاں نہیں پائی جاتی تھی، حضرت ابراہیم نے اس ماحول میں شرک سے براءت کا اظہار کیا، اور شرک کی تمام صورتوں کا رد فرمایا، ہندوستان کے موجودہ ماحول میں جبکہ مسلمانوں پر قانون کے ذریعہ، تعلیم کے ذریعہ اور کلچرل پروگراموں کے ذریعہ شرک کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کے ہر مسلمان کا فریضہ ہے کہ وہ حضرت ابراہیم کی سنت کو اپنے لئے اسوہ بنائے، اور بہر قیمت اپنے دامن ایمان کو شرک کی آلودگی سے بچائے رکھے۔
حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
(صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
Comments are closed.