جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او ممبئی کے اشتراک سے دسویں و بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے مفت کریئر گائیڈنس سینٹرز کا آغاز

 

ممبئی: جماعت اسلامی ہند اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) ممبئی کے اشتراک سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے مفت کریئر گائیڈنس سینٹرز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو دسویں اور بارہویں جماعت کے بعد تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع کے انتخاب میں درست رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ماہرینِ تعلیم اور کریئر کونسلرز طلبہ کو ان کی دلچسپی، صلاحیت اور مستقبل کے امکانات کے مطابق مشورے دیں گے۔
درج ذیل پانچ مراکز پر طلبہ اور سرپرست اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں:

*میرا روڈ :* ہر بدھ، صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک
پتہ: اسلامک سینٹر، 12-13 شیتل ٹاور، نزد انجمن اردو اسکول، نیا نگر، میرا روڈ، ممبئی۔
رابطہ: 9029008275

*مالونی:* ہر سنیچر، شام 7:00 بجے سے 9:00 بجے تک
پتہ: *(مقام ١)* : SIO آفس، گیٹ نمبر 5، پلاٹ نمبر 19، 18 نمبر مسجد، مالونی۔

*(مقام ٢)*
IWC, D6/113 سائی سہواس سوسائٹی ، نزد گیلکسی ہوٹل ، مہاڈا ، گیٹ نمبر ، مالونی8
رابطہ: 9326119454

*کرلا:* ہر سنیچر، شام 7:30 بجے سے 9:00 بجے تک
پتہ: CESA، پہلی منزل، سواستک چیمبر، پائپ لائن روڈ، کرلا نرسنگ ہوم کے قریب، کرلا ویسٹ۔
رابطہ: 9653696861

*گونڈی:* ہر بدھ، شام 7:00 بجے سے 9:00 بجے تک
پتہ: جماعت اسلامی ہند آفس، پلاٹ نمبر 33/L/5، روڈ نمبر 4، نزد کوکن مسجد، گونڈی، ممبئی 400043۔
رابطہ: 7208803640

*مدن پورہ :* ہر بدھ، شام 7:00 بجے سے 9:00 بجے تک
پتہ: حامد بلڈنگ 4A، پہلی منزل، مولانا آزاد روڈ، مومن پورہ، بائیکلہ۔
رابطہ: 9892091460

منتظمین نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ اور ان کے سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے بہتر انتخاب کے لیے ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں۔

Comments are closed.