پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن نے کم وقت میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، تقسیم رکنیت تقریب سے اہم شخصیات کا اظہار خیال

 

ممبئی (پریس ریلیز) عروس البلاد ممبئی کی نوتشکیل شدہ ملی و سماجی تنظیم پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم رکنیت تقریب (ممبرشپ ڈرائیو) منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت ابنائے ندوہ کے صدر مولانا لقمان ندوی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض معروف سماجی کارکن سلیم الوارے نے انجام دئیے، پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کے بانی صدر محمود حکیمی نے اخبار کو جاری بیان میں بتایا کہ پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن ممبئی کے قیام کو ابھی صرف کچھ ہی مہینے ہوئے ہیں لیکن اتنے کم وقت میں پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کو کامیابی ملی ہے اور عوام و خواص بالخصوص نوجوان نسل کے درمیان جو مقبولیت حاصل ہوئی ہے وہ صرف فاؤنڈیشن کے کارکنان کا اخلاص اور اللہ کے کرم سے ہی ممکن ہوسکا ہے، انہوں نے بتایا کہ کم عرصے میں اب تک پورے ملک میں اس فاؤنڈیشن کے چار برانچ قائم ہو چکے ہیں اور ممبئی اور مہاراشٹر میں تنظیم زمینی سطح پر کافی مضبوط ہوچکی ہے اور کاموں کو منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے مختلف سیل قائم کئے جا چکے ہیں، آج کا یہ پروگرام بھی پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کی توسیع کا اہم پروگرام تھا جس کے ذریعے ممبرشپ ڈرائیو یعنی تقسیم رکنیت کی مہم شروع کی گئی ہے اور ساتھ ہی فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی ہے، اس پروگرام میں مولانا لقمان ندوی کو ایڈوائزری کمیٹی کا رکن بھی بنایا گیا ہے، مولانا لقمان ندوی نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت ساری تنظیموں کو بنتے اور ختم ہوتے دیکھا ہے، بہت ساری تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کو ان سب سے بہت مختلف پایا ہے، یہ تنظیم بہت کم عرصے میں بہت زیادہ ترقی حاصل کی ہے اور جس انداز سے یہ تنظیم کام کررہی ہے مجھے امید ہے کہ بہت جلد یہ تنظیم قومی سطح پر بڑا کارنامہ انجام دے گی، میں تنظیم کی کامیابی پر تنظیم کے بانی و صدر محمود حکیمی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فاؤنڈیشن کے نیشنل کوآرڈینیٹر مولانا شمیم اختر ندوی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد آپس میں ایک دوسرے کا تعارف اور باہمی رابطہ ہے، تنظیم کی کامیابی کا ایک اہم اصول باہمی رابطہ اور ذہنی ہم آہنگی ہے.

اس موقع پر پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ معروف بلڈر آسما انفراکے ڈائریکٹر شکیل احمد کے ہاتھوں لانچ کی گئی اور ممبرسازی مہم کا آغاز معروف تاجر الیاس شیخ کے ہاتھوں ہوا، اس موقع پر ساؤتھ ممبئی کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے چئیرمین سید فرقان احمد نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ شروع دن سے پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کے صدر محمود حکیمی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی جڑے رہیں گے، میں پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کی مستقل ترقی سے بہت خوش ہوں اور مزید کامیابی کے لیے دعا کرتا ہوں، صابو صدیق کالج کے استاذ شعبہ دینیات مولانا فاروق قاسمی نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے ساتھ ہے، میں چاہتا ہوں کہ ممبئی کی طرح بہار میں بھی اس کی برانچ قائم کی جائے.

نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سلیم الوارے نے کہا کہ پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن کی آواز بہت جلد گھر گھر پہونچے گی ان شا اللہ.رسم شکریہ نائب صدر ممبئی پوزیٹیو چینج فاؤنڈیشن عبدالحمید شیخ نے اداکیا.

اس موقع پر شکیل احمد، مقصود شیخ، الیاس شیخ، غلام منصوری اور معورف سماجی کارکن شمیم اختر انصاری نے بھی خطاب کیا.

پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمود حکیمی کے ساتھ نیشنل خازن پرویز صدیقی، نیشنل سکریٹری مبین منصوری، ممبئی یوتھ کے صدر معاویہ سونیسرا، ممبئی یوتھ کے جنرل سکریٹری التمش شیخ، مہاراشٹر کے جوائنٹ سکریٹری اقبال پٹیل و نسیم سید ، مہاراشٹر کے نائب صدر مرتضی رنگ والا، لیگل سیل مہاراشٹر کی کارگزار صدر ایڈوکیٹ امرین نعیم خان، میڈیا سیل کے ایم کیو خان وغیرہ پیش پیش رہے.

Comments are closed.