رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں شاعری اور ادب کی گونج

یوم ہندی کے تحت عظیم الشان مشاعرہ و اعزازی تقریب
رانچی (نمائندہ) ہندی یوم کے پندرہ روزہ پروگرام کے موقع پر رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو اور ہندی ساہتیہ اکادمی، بھارت کے مشترکہ زیرِ اہتمام ہفتہ کے روز شعبۂ اردو کے سیمینار ہال میں عظیم الشان مشاعرہ و اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ہندی اور اردو ادب کی شاندار روایات، باہمی بھائی چارے اور ادبی ہم آہنگی کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملا۔ تقریب کی صدارت معروف شاعرہ ڈاکٹر سریندر کور نیلم نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ادیب اور رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ ہندی کے سابق صدر ڈاکٹر ارون کمار تھے۔ پروگرام کی کامیاب نظامت معروف شاعر منوج چوہان نے انجام دی۔ پروگرام کی کنوینر اور ہندی ساہتیہ اکادمی، بھارت، رانچی کی صدر ڈاکٹر مینا بندھن نے تمام مہمانوں کا استقبال شال، گلدستہ اور یادگاری نشان پیش کرکے کیا۔ وہیں شعبۂ اردو کے صدرڈاکٹر رضوان علی نے شعبے کی جانب سے تمام مہمانوں اور شرکائے پروگرام کا خیرمقدم کیا اور سیمینار و پروگرام کی تفصیلی روداد اور خاکہ پیش کیا۔ اس موقع پر بطورِ خصوصی مہمان ڈاکٹر واسودیو پرساد، نائب صدر، آچاریہ کُل جھارکھنڈ،ڈاکٹر کمل بوس، سابق صدر، شعبۂ ہندی، سینٹ زیویئرز کالج، رانچی ڈاکٹر ارچنا دوبے، صدر، فیکلٹی آف ہیومینٹیز، رانچی یونیورسٹی؛ شعبۂ اردو کے استاداعجاز احمد، معروف شاعردولت رام شرما اورڈاکٹر اوم پرکاش، گورنمنٹ ٹیچرس ٹریننگ کالج، کانکے، رانچی، موجود رہے۔ مشاعرے میں سروج جھارکھنڈی، ایم۔ جے۔ اکبر، چندن پرجاپتی، اپاسنا سنہا، کرن راج، مالا، اقبال زمانوی، انکیتا سنہا، کرونہ کالکا، ارمیلا سنہا، پشپا سہائے گنی، شاہب حمزہ، انوبھو شکلا، کومل، ڈاکٹر رجنی شرما، رِمّی ورما، بالاشنکر، شریواستو جاگرتی، شپرا شالنی، گیانیش، کلپنا کوشل لال، سیما کمار، رینو جھا رینوکا، امن پریہ درشی، ڈاکٹر نیتا اور گروکمل سنگھ سمیت متعدد شعرا نے اپنی تخلیقات پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ پروگرام میں شعبۂ اردو، بنگلہ، ہندی اور سنسکرت کے طلبہ، ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود رہی۔ شعری اور ادبی پیشکشوں کے دوران پورا آڈیٹوریم تالیوں سے گونج اٹھا۔ مقررین نے ہندی یوم کے پندرہ روزہ پروگرام کو لسانی ہم آہنگی، ادبی مکالمے اور ہندوستانی زبانوں کے درمیان باہمی اخوت و خیرسگالی کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

Comments are closed.