مزاح یا تحقیر؟ India’s Got Latent کا حالیہ تنازع
✍🏻 : آیت اللہ اعجازی
متعلم : المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد
حیدرآباد کی ایک خاتون Samay Raina کے کومیڈی شو India’s Got Latent’ میں آتی ہے، جو اپنا نام Salma Deewani بتاتی ہے اور وہ اپنی گفتگو کے آغاز سے پہلے تمام حاضرین کو سلام کرتی ہے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ مسلمان ہیں، دوران گفتگو Samay Raina ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ کس کے ساتھ آئی ہیں، تو Salma کہتی ہے کہ وہ اپنے کزن کے ساتھ آئی ہیں، پینل پر بیٹھی Huma Qureshi پوچھتی ہیں کہ کزن کون ہے، تو Samay Raina کہتے ہیں: "ان کا شوہر۔”
یہ ایک بے ہودہ مذاق تھا جس پر سب ہنس رہے تھے اور اب اندھ بھکت سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو مسلمانوں کو بھڑکانے کے لیے شیئر کر رہے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ خاتون مسلمان ہے ؛ حالانکہ ایسا نہیں ہے، وہ ایک غیر مسلم خاتون ہے، ان کا اصل نام Salma نہیں ؛ بلکہ ‘Bhagyashree Tarke’ ہے، یہ ایک اداکارہ ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ Bhagyashree نے اپنا نام Salma کیوں بتایا؟ اور کیا Samay Raina کو معلوم نہیں تھا کہ یہ Bhagyashree ہیں، Salma نہیں؟ یقینا معلوم تھا، یہ بیوقوفی بھرا اسٹنٹ جان بوجھ کر کیا گیا، یہ تحقیرانہ جملہ تھا؛ تاکہ لوگوں کو ہنسایا جا سکے، اب کہا جائے گا کہ مزاح کو مزاح کی حد تک رکھا جائے، تو حسنِ نیت پر محمول کرتے ہوئے ہم اسے نظر انداز کر سکتے تھے ؛ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب ایک بڑے اسٹیج سے منصوبہ بندی کے ذریعے ایسا کیا جائے تو اس کو کنڈیم کرنا بنتا ہے ؛ کیونکہ یہ خاتون پہلی مرتبہ ایسا نہیں کر رہی ہے ؛ بلکہ کئی مرتبہ دوسرے مواقع پر برقع پہن کر اسٹیج پر آتی ہے اور لوگوں کے سامنے برقع اتار کر ڈانس کرتی ہے، اب ہم اسے اسلامی شعائر کا مذاق نہ سمجھیں تو کیا سمجھیں، نیز اسی شو میں اس نے مسلم والدین پر بطور اشارہ طنز بھی کسا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو پڑھنے کے مواقع نہیں دیتے ؛ جبکہ بیٹوں کو فیل ہونے کے باوجود پڑھاتے ہیں۔
حالانکہ یہ تصویر نہ اسلامی تعلیمات کی ہے اور نہ مسلم معاشرے کی، اسلام تو علم کے حصول کو مرد و عورت دونوں پر فرض قرار دیتا ہے اور جہاں تک Cousin Marriage کی بات ہے تو اس سلسلہ میں صرف اتنا سمجھ لیجیے کہ صرف اسلام ہی واحد مذہب نہیں ہے جو کزن میرج کو Allow کرتا ہے ؛ بلکہ یہودیت، عیسائیت، بدھ مت اور خود ہندو مذہبی روایات اس کی اجازت دیتے ہیں، جیسا کہ ارجن اور سبھدرا کی شادی، بھدرا اور کرشن جی کی شادی، اراوتی اور راجا پریکِشت کی شادی ، نیز اگر موجودہ دور کی بات کی جائے تو کزن میرج میں ہندو بھائی سب سے آگے نظر آتے ہیں، نیشنل فیملی ہیلتھ نے 1992 اور 1993 کے درمیان ایک سروے کیا تھا،جس میں ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ مذہبی گروہوں میں قرابت دارانہ شادیوں (consanguineous marriages) کی شرح ہندوؤں میں اس وقت سب سے زیادہ، 26.9 فیصد، ریکارڈ کی گئی تھی۔
(International Institute for Population Sciences (IIPS), National Family Health Survey (MCH and Family Planning): India, 1992–93. Bombay: IIPS, 1995)
بہرحال معترضین کے جواب کے لیے اتنا کافی ہے اور جہاں کہیں آپ کو یہ ویڈیو نظر آئے مزاح سمجھ کر Skip نہ کریں ؛ بلکہ مذمت میں اپنی طرف سے کچھ ضرور لکھ دیں، ہمیں زیادہ سے زیادہ اس واقعہ کو Condemn کرنا چاہیے، ؛ تاکہ خواہ اشارتاً ہی کیوں نہ ہو، کوئی اسلامی تعلیمات کی تحقیر میں اپنی زبان دراز نہ کرے۔
Comments are closed.