کیوں Left wingers مسلمانوں کے لیے Right wingers سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟

شیخ مصطفٰی جمیل کھمم, تلنگانہ

شعبۂ مطالعۂ مذاہب

المعھد العالی الاسلامی، حیدرآباد

بعض مسلمان دینی اعتبار سے پختہ تربیت یافتہ نہیں ہوتے، بلکہ محض معاشرتی ماحول کے زیرِ اثر دین پر عمل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ Left Wing اور Right Wing کے درمیان بنیادی نظریاتی فرق اور ان کی حدود کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ چنانچہ جب Left Wing کے بعض طبقات مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں تو یہ مسلمان ان سے متاثر ہوکر رفتہ رفتہ Liberalism، Secularism، Atheism اور تجدد پسندی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔

مسلمان کو معلوم ہونا چاہیے کہ عمومی طور پر Right Wing میں مذہب، روایات اور مذہبی اقدار کو اہمیت دینے والے طبقات شامل ہوتے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ اس کے برعکس Left Wing کے بعض حلقے مذہب کو اجتماعی زندگی سے الگ کرنے اور Secularism و جدید نظریات کو فروغ دینے کے حامی ہوتے ہیں خصوصاً بھارتی مسلمانوں کی صورتِ حال پر نظر ڈالیں تو جب بھی ان پر ظلم و ناانصافی ہوئی، ان کے شہری حقوق پامال کیے گئے یا انہیں مذہبی و سیاسی سطح پر نشانہ بنایا گیا، تو Left Wing کے متعدد حلقے ان کے حق میں آواز بلند کرتے اور انسانی حقوق و سیکولرزم کے نام پر ان کی حمایت کرتے دکھائی دیے۔ یہی سیاسی ہمدردی بعض دینی اعتبار سے کمزور مسلمانوں کے لیے فکری کشش کا سبب بنی۔ وہ ان کی حمایت سے متاثر ہوکر رفتہ رفتہ ان کے نظریات بھی قبول کرنے لگے، یہاں تک کہ بعض کے نزدیک Secularism مقدم اور مذہب ثانوی حیثیت اختیار کرگیا۔

اسکے دو واضح ترین مثالیں ہیں جو میں یہاں بیان کرنا چاہتا ہوں ۔

پہلی مثال: شاہین باغ احتجاج

2019ء اور 2020ء میں CAA اور NRC کے خلاف شاہین باغ میں ہونے والے احتجاج کے دوران مسلمانوں کے ساتھ Left Wing کے متعدد حلقے بھی کھڑے نظر آئے۔ اس سیاسی اشتراک کی وجہ سے بہت سے مسلمان ان سے متاثر ہوئے اور انہیں اپنا فکری ہم سفر سمجھنے لگے۔ لیکن ان کا چہرہ اس وقت بے نقاب ہوا جب شرجیل امام کے آئینِ شریعت کے بیانات اور انٹرویوز سامنے آنی لگے پھر Left Wing حلقوں کا ردِعمل بھی نمایاں ہوا، اور افسوس کہ بعض مسلمان بھی اسی بیانیے سے متاثر ہوکر شرجیل امام پر تنقید کرنے لگے۔

دوسری مثال: امریکہ

2017ء میں ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے خلاف امریکہ میں Left Wing کے متعدد حلقوں نے مسلمانوں کا ساتھ دیا۔ لیکن بعد کے برسوں میں +LGBTIQ تحریک کے حوالے سے بعض حلقوں نے مسلمانوں سے بھی اس نظریے کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ یہاں تک کہ بعض مسلمان اس دباؤ سے متاثر ہوکر ہم جنس پرستی کی حمایت میں کھڑے ہوگئے، حالاں کہ یہ اسلامی تعلیمات کے صریحاً خلاف ہے۔

ان دونوں مثالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ left wingers , right wingers سے بھی زیادہ خطرناک ہے right wingers جسمانی یا مالی طور پر تو نقصان پہنچا سکتے ہیں لیکن Left wingers مسلمانوں کے نسلوں سے دین اسلام کو چھیننے اور مذہب سے بیزاری کا کام کرتا ہے Right wingers مسلمانوں کے دشمن ضرور ہے لیکن Left wingers اسلام کے دشمن ہے

یاد رکھیں کہ ایک سچا مسلمان جان تو قربان کرسکتا ہے اور اسکو عبادت سمجھتا ہے لیکن اسلام کا سودا ہرگز نہیں کر سکتا کیوں کہ رسول اللہ ﷺ نے سات باتوں کی وصیت فرمائی، جن میں پہلی وصیت یہ تھی: أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَإِنْ قُطِّعْتُمْ وَحُرِّقْتُمْ وَصُلِّبْتُمْ۔

ترجمہ: اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، خواہ تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کردیے جائیں، تمہیں جلا دیا جائے یا سولی پر لٹکا دیا جائے۔

[تفسیر ابن ابی حاتم]

Comments are closed.