نیشنل زکوۃ سروے – نتائج

30 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں زکوۃ اور اس کے فوائد کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔اور کمیونٹی میں زکوۃ کے بارے میں بیداری کو بڑھانے کے ل? اہم اقدام کی ضرورت ہے.
زکوۃ ادا کرنے والے مجموعی طور پر 40 فی صد دہندگان نے یہ واضح کیا کہ وہ واجب الادا زکوۃ کا صحیح طریقے سے تخمینہ لگانے سے قاصر ہیں – زکوۃ کے صحیح حساب سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
نصف سے زائد لوگ اپنی زکوۃ کو سال میں کسی بھی وقت ضرورت کے مطابق نکالتے ہیں- اور 40 فیصد لوگ رمضان المبارک میں زکوۃ ادا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں – اسلیے نہ صرف رمضان المبارک میں بلکہ سال بھر زکوۃ جمع کرنے کے لئے میکانیزم تیار کیا جانا چاہئے.
75 فیصد سے زائد لوگ زکوۃ کو اپنے رشتہ داروں/ مقامی زکوۃ کی تلاش کرنے والوں کو / یا جو زکوۃ کے ل? پہلے پہنچتے ہیں کو دیتے ہیں- صرف 15 فیصد لوگ اپنی زکوۃ بیت المال یا این جی او کو منظم چیریٹی کے لئے دیتے ہیں۔
60 فیصد سے زائد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال ایک ہی افراد کو عطیہ دیتے ہیں۔ جبکہ جب پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے زکوۃ لینے والے افراد کی زندگی میں تبدیلیوں کو دیکھا ہے، تو ان میں سے اکثریت (55 فیصد) کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کے بارے میں فکر نہیں کی اور صرف اس زکوۃ کے فریضے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
اس سروے سے معلوم ہوا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی بے حد غیر منظم انداز میں ہوتی ہے۔ زکوۃ فی الحال مختلف مد میں مختلف مقاصد کے لئے عطیہ کی جاتی ہے- تعلیم اور روزگار جیسے سب سے اہم مقاصد کے لئے زکوۃ کے استعمال کی ضرورت ہے جو کمیونٹی میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی میں مددگار ہو-
جب ”زکوۃ دینے کا بہترین طریقہ کیا ہونا چاہیے” کے بارے میں پوچھا گیا، تو مجموعی طور پر 70 فیصد لوگوں نے کہا کہ زکوٰۃ کا اجتماعی طور پر نظام ہونا چاہیے۔
75 فیصد سے زائد لوگ سختی سے اتفاق کرتے ہیں کہ ”اجتماعی زکوۃ” اگر ہم مناسب طریقے سے استعمال کرتے ہیں تو ہماری کمیونٹی کے حالات کو مکمل طور پر تبدیل کرنا ممکن ہے.
75 فیصد سے زائد لوگ محسوس کرتے ہیں کہ زکوۃ کو تعلیم، اقتصادی ترقی اور خود کار روزگار شروع کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے.
مجموعی طور پر 94 فیصد لوگوں نے یہ انتخاب کیا کہ اجتماعی زکوۃ فنڈ مینجمنٹ کے لئے ایک میکانزم ہونا چاہئے –
(بصیرت فیچرس)
Comments are closed.