Baseerat Online News Portal

"جنم دن مبارک”

 

(نظم)

شب کو میری کھڑکی پر

چاند جب اتر آیا

دیکھ کر اسے مجھ کو

پھر خیال یہ آیا

ہائے اس ستم گر کا

آج تو جنم دن تھا

خطا تو گئی مجھ سے

ازالہ کیسے ممکن ہو

میں اگر جو یہ کر لوں

ایک نظم تحفے میں

اس کے نام گر لکھ دوں

اس خوشی کے لمحے کو

اور پھر امر کر دوں

یا اگر جو یوں کر لوں

پاس آ کے دھیرے سے

سر کو رکھ کے کاندھے پہ

اور کہوں مبارک ہو

ساعتیں جنم دن کی

پھر تو مان جاؤگے؟؟

تم میرا یقیں جانو

تمہارے اس جنم دن کی

اس خوشی کی ساعت کی

بہت منتظر تھی میں

کتنے خواب دیکھے تھے

کتنی آرزوئیں تھیں

سن کے میری باتوں کو

مسکرا کے ہولے سے

ہاتھ رکھ کے ہاتھوں پہ

نرم، دھیمے لہجے میں

صرف یہ کہا اس نے

پاگل لڑکی دیکھو نا

ایک بار پھر سے ہم

ہو گئے قضا تم سے!!

شہلا کلیم

Comments are closed.