ایگزٹ پولز کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف کیوں۔

ذوالقرنین احمد
انتخابات کا سلسلہ ختم ہوتے ہی بکاؤ میڈیا کے ایگزٹ پولز آنے شروع ہوگئے ہیں۔ جس میں بی جے پی کی‌ جیت ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ ایک بات قابل غور ہے، کہ میڈیا جو کچھ دیکھا رہا ہے وہ صرف ایک اندازہ نہیں ہے۔ اس کے پیچھے ای وی ایم کا‌جادو بھی ہو سکتاہے۔ جیسے کہ حال ہی میں ای وی ایم کی چوری وغیرہ کی خبریں موصول ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانبداری بھی اس میں دیکھنے مل رہی ہے۔ ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے باوجود فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کے لیڈروں نے زہر افشانی کی‌، ہر روز اقلیتی برادری کے خلاف زہر اگلتے ہوے ماحول خراب کرکے ہندؤں کے ووٹ کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ کٹر ہندتودی کو متحد کرنے کیلئے دہشت گرد پرگیہ سنگھ کو لوک سبھا کا ٹیکٹ دیا گیا۔ جو مالیگاؤں بم دھماکہ کی اہم مجرم ہے۔ جس نے ہیمنت کرکرے کی توہین کی، مہاتما گاندھی کے قاتل ہندوستان کے پہلے دہشت گرد گوڑسے کو دیش بھکت کہا۔ اور الیکشن کمیشن پھر بھی سخت کاروائی نہ کرسکا، ایسا محسوس ہوتا ہے، کہ الیکشن کمیشن بھی موجودہ حکومت کے دباؤ میں تھا‌۔
۳ کے بعد انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا ہے۔ دل تو یہی کہتا ہے کہ بی جے پی کی شکست ہوگی، لیکن دل کو بہلانے کیلئے یہ خیال اچھا ہے۔ پر دماغ اور موجودہ حالات اس بات کی نفی کرتے ہیں۔ کیونکہ جو حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلے جھوٹ پر جھوٹ بولتی جارہی ہے، جس نے بے غیرتی کی تمام حدیں پار کر لی ہو، جس نے ملک کے حفاظتی دستہ کو دعو پر لگا دیا، پلوامہ میں دہشت گردانہ واقعات، اور اس میں اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کی حلاکت تعجب خیز ہے۔ ائیر اسٹرائیک کا جھوٹ، رافیل ڈیل کی معلومات کو خفیہ رکھا گیا۔ ملک سے ۲۵۰ ٹن سونا غیر ملک بھیجا گیا، ملک کو لوٹ کر فرار ہونے والوں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، سرکاری اداروں کو پرائیویٹ سکٹر کے حوالے کیا گیا، اور اسی طرح کئی ایسے بے وقوفانہ حرکتیں حکومت نے کی ہے۔ جس سے ملک کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ عالمی میڈیا نے اس کا مزاق اڑایا ہے‌۔ اور اب بھی اڑایا جارہا ہے۔ ملک کن بدترین حالات سے گزر رہا ہے اور وزیر اعظم اپنے انٹرویو میں آم کھانے کے طریقے بتانے میں بیزی ہے۔ جو اپنے اقتدار کو بچانے کی خاطر اس حد تک گر سکتے ہیں کہ ضمانت پر رہا دہشت گرد کو انتخابات لڑنے کیلئے ٹیکٹ دے دیا گیا، ایسی فرقہ پرست پارٹی کیلئے ای وی ایم، الیکشن کمیشن، اور دیگر حکومتی اداریں کیا معنی رکھ سکتے ہیں‌‌۔ یہ تو سب انکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے‌۔ ان تمام باتوں کہ مد نظر لگتا ہے۔ کہ بی جے پی کی حکومت بن سکتی ہے۔ جس کا قوی امکان دیکھائی دے رہا ہے۔ کیونکہ سبھی ایگزٹ پولز کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف ہے۔ اور وہ اس لیے کہ جو ہورہا ہے اس سے وہ لوگ واقف ہے لیکن سچ دیکھانے سے قاصر ہیں۔
(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.