Baseerat Online News Portal

جلانے والے جلاتے ہی ہیں چراغ آخر

کاشف قمر قاسمی

حضرت مولانا ولی رحمانی کی ملک وملت کے تئیں خدمات کادائرہ کار بہت وسیع اور بڑا مستحکم ہےجس سے انکار کی گنجائش نہیں جامعہ رحمانی خانقاہ رحمانی رحمانی فاؤنڈیشن رحمانی تھرٹی مسلم پرسنل لا بورڈ اور امارت شرعیہ جیسے مرکزی اداروں کے واسطے سے انہوں نے جوکارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں ماضی میں بہت کم لوگوں نے انجام دئیے ہیں حیات ولی مولانا ولی رحمانی زندگی کے سنگ میل دی شائنگ فیس آف اسلامک امہ مولانا محمد ولی رحمانی جیسی کتابوں اور براہ راست مولانا کی زندگی کے مطالعے سے بھی یہ باتیں بہت صاف ہوجاتی ہیں لیکن کچھ مسلمانوں کا معاملہ بھی بڑاعجیب ہے یہا‍ں کام کرنے والوں کے خلاف محاذ کھولےجاتےہیں اور کام نہ کرکےآنکھوں میں دھول جھونکنےوالوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جان کو ہتھیلی پر رکھ کر خاموشی سے کام کرنے والے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور کچھ نہ کرکے یا بہت کم کام کرکے شور مچانے والوں کی پذیرائی ہوتی ہے ایک مدت سے یہی سب ہوتاآرہاہے اور شاید آئندہ بھی یہی سب ہوتارہیگا

ادھر کچھ دنوں سے مولانا محمد ولی رحمانی کےساتھ ایسی ہی صورتحال پیدا ہوگئ ہے چند لوگ حقائق کا انکار کرکے اور بدہییات کو ٹھکڑاکر ان کے خلاف گندے تبصرے کررہےہیں معاملہ فہمی کے بغیر ان کی ذاتی زندگی پرکمنٹس کررہےہیں اور عام لوگوں میں یہ تاثر بٹھانے کی ناکام اور قابل عذاب کوشش کررہےہیں کہ مولانا ولی رحمانی عہدوں کے لالچی ہیں دولت وشہرت کے بھوکےہیں وہ اپنے بیٹے کو نائب امیر شریعت بناناچاہتےہیں بورڈ پر قبضہ کرناچاہتےہیں اور نہ جا نے ولی کامل کے خلاف کیا کیا ہفوات بک رہے ہیں

مجھے نہیں پتہ کہ کون بیٹھا بیٹھا شرارت کررہاہے اور نہ مجھے اس سے کوئ غرض اور دلچسپی ہےلیکن یہ بات طے ہے کہ جوکچھ بھی مولاناکے خلاف کہااور لکھاجارہاہے وہ واقعہ کے یکسرخلاف ہے سچ تویہ ہے کہ مولانا نے عہدوں کو ہمیشہ جوتے کی نوک پررکھاہے اور بےغرض ہوکر ملک وملت کی خدمت کی ہے تاریخ صفحات میں یہ بات درج ہے کہ ایک بار ایک مخصوص پارٹی نے حضرت مولاناکانام وزیراعلیٰ کےعہدےکےلئےپیش کیاتھا بڑی حدتک لوگوں میں اتفاق بھی ہوچکاتھالیکن مولانا نے انکار کرکے یہ ثابت کردیا تھا کہ عہدوں کی ان کےسامنے کوئی حیثیت نہیں ہے اوریہ کون نہیں جانتا ہےکہ حضرت امیر شریعت رابع رح کے انتقال کے بعد ایک بڑی جماعت مولانا کو امیرشریعت بنانا چاہتی تھی لیکن عین موقع پر انہوں نے انکار کردیا تھا اور اپنی شاندار حکمت عملی سے امت میں اتحاد کی فضا قائم کردی تھی جس سے متاثر ہو کر مولانا فقیہ الدین دہلوی نے کہاتھا کہ مجھے فخر ہے مولانا ولی رحمانی پر جنہوں نے اپنی ذات کو عہدے سے الگ رکھا اور ایسی حکمت عملی اپنائ جس سے امارت شرعیہ کو دو متفق علیہ امیر شریعت ملے.

اگر تلاش کئےجائیں تومزید ایسے واقعات مل سکتےہیں جس پرغور کرنے سے عہدے کےتئیں مولانا کی بےرغبتی ظاہرہوتی ہو لیکن تحریر کے طویل ہوجانے کا خوف دامن گیرہے اور مقصد سے ہٹ جانے ڈر مانع ہے ورنہ مزید مثالیں پیش کردی جاتیں ان سب کے باوجود جس عہدے کو مولانا نےقبول کیا تو صرف اسلئے کہ ان سے بہتر کوئی اس عہدے پرکام نہیں کرسکتا تھا خواہ بورڈ کے جنرل سکریٹری کاعہدہ ہویا بہاراڑیسہ وجھارکھنڈ کے امیر کا عہد ہ ہو یا کوئ اور عہدہ یہی وجہ ہے کہ مولانا جس منصب پرفائزہوئے اس کا نہ صرف پاس ولحاظ رکھا بلکہ حق اداکردیا بالخصوص اگر امارت شرعیہ کی بات کی جائے تو امیر شریعت منتخب ہونے کے بعد امارت کے کام کو جس تیزی سے انہوں نے نے آگے بڑھایاہے وہ انہیں کا حصہ ہے امارت پبلک اسکول کا قیام دارالقضاء کی توسیع اور بیت المال کا استحکام وغیرہم جیسے امور چیخ چیخ کر مولانا کی بے پناہ صلاحیتوں اور اخلاص کے جذبے کی شہادت دیتےہیں.

ریٹائرمنٹ کے قانون کی بات بھی ناقص طریقے سے کی جاتی ہے سچ یہ ہے کہ امارت میں ریٹائرمنٹ کاقانون بھی مولانا نے نہیں بنایا ہےبلکہ سابق امیر شریعت مولانا نظام الدین صاحب نےبنایاتھا اور حسب موقع عمل بھی کرایاتھا پھر خصوصی اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے توسیع بھی دی تھی جیساکہ ابھی موجودہ امیرشریعت نے دی ہے مطلب یہ کہ موجودہ امیر شریعت نے ریٹائرمنٹ کے معاملے میں کچھ بھی نیا نہیں کیا ہے سب کچھ وہی ہورہاہے جو اس پہلے ہوچکاہے اور قانون پر عمل توکراناہی چاہیے کہ قوانین کاغذوں پرسجانےکےلئے نہیں بنائےجاتےہیں کون اس کی زد پرآئیگا اورآرہاہے یا کون نہیں آئیگا اس کی فکر توانصاف کے تقاضوں کےخلاف ہے اسلئے مولانا کو اس کی فکر نہیں ہے

یہ وہ حقائق ہیں جن سے وہ لوگ زیادہ آگاہ ہیں جنہیں حضرت مولانا کے زیر نگرانی کام کرنے کا موقع ملاہے یا انصاف کی نگاہ سے چیزوں کوسمجھتے پرکھنے اور دیکھنے کےعادی ہیں ہاں یہ سچ ہے کہ مفاد پرستوں اور ضمیر فروشوں کو مولانا منھ نہیں لگاتےہیں طاقتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرتےہیں اصول کی پاسداری کرتےہیں اور ملی مفادات کے تحفظ کےلئے بے خوف ہوکر وہ سب کچھ کرجاتےہیں جو کرناچاہئے جس کے نتیجے میں دوست دشمن اور بہت دشمن دوست ہوجاتے ہیں لیکن مولانا کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی اسلئے کہ انہیں روز جزا پر یقین ہے جہاں ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی

یہ وہ باتیں ہیں جنہیں عصبیت زدہ آنکھیں نظرآنداز کررہی ہیں لیکن اس سے کیافرق پڑتاہے کہ کام کرنے والے اپنا کام کر رہے ہیں اور ان شا اللہ آخری سانس تک کرتےرہیں گے

سازشی عناصرنےمتعدد دفعہ مولانا کی راہ میں روڑے اٹکائے بسااوقات اپنوں نے بھی ازراہ ہمدردی آندھیوں کےخلاف چراغ جلانے سے منع کیا لیکن وہ بندہ زبان حال سےیہ کہ کر آگے برھا کہ

جلانےوالےجلاتےہی ہیں چراغ آخر

یہ کیا کہا کہ ہواتیز ہے زمانے کی

Comments are closed.