Baseerat Online News Portal

کیا حریت پسند رہنما یاسین ملک کا انتقال ہو گیا؟

غلام رسول قاسمی

سب ایڈیٹر بصیرت آن لائن

 

کئی ماہ سے تہاڑ جیل میں محبوس کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کے تعلق سے افسوسناک خبر ہے، کہا جا رہا ہے کہ چار روز قبل ہی جیل کے اندر ان کا انتقال ہوگیا ہے لیکن کشمیر کے حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے اسلیے اعلان نہیں کیا گیا،انڈین گورنمنٹ کی طرف سے دو اگست کو ایک نوٹس جاری ہوئی تھی جس میں بغیر کوئی وجہ بتائے لکھا تھا کہ چار اگست تک امرناتھ یاتری و غیر ملکی سیاح کشمیر چھوڑ دیں! اور اپنے گھروں کو لوٹ جائیں! کچھ بھی ہو سکتا ہے، وہیں حکومت ہند کی جانب سے ایک ہفتے میں تقریباً پچیس ہزار ہندوستانی فوج بھیجے گئے ہیں جن کو مختلف علاقوں مشہور سیاحتی و مذہبی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے، جن علاقوں میں ہندوؤں کی اکثریت ہے وہاں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، کہ جب موت کا اعلان کیا جائے گا تو کہیں حالات قابو سے باہر نہ ہوجائے! واضح رہے کہ پانچ روز قبل یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی الزام لگایا تھا کہ ان کی طبیعت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے انھیں ٹارچر کیا ہے نیز طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے. اور یہ بھی کہا تھا کہ حکومت انھیں قتل کرنا چاہتی ہے. قیاس یہی لگایا جا رہا ہے کہ کشمیری عوام جس وقت ان کی موت کے صدمے گزر رہے ہوں گے اسی بیچ بہت سے معاہدات میں ترمیم کیا جائے گا، کہا جا رہا ہے کہ امسال پندرہ اگست کے موقع سے سخت سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں کشمیر کے لال چوک پر ترنگا بھی لہرایا جا سکتا ہے. ایک ہفتے سے کشمیریوں کے حالات دگرگوں ہوگئے ہیں، گھروں کے اندر نظر بند ہیں . کشمیری عوام نے ایک دو ہفتے کا راشن پانی اسٹاک کرنا شروع کر دیا ہے. اب کیا کچھ ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا.

(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.