وجیز تعزیت نامہ بروفات شیخ المشایخ حضرت اقدس مولانا شوکت علی صاحب الہ آبادی رحمہ اللہ تعالی

*✏ازقلم شمیم حنفی قاسمی اعظمی صدرالمدرسین منبع العلوم نظام آباد اعظم گڑھ

محترم مفتی فضل الرحمن صاحب قاسمی ! حفظہ اللہ

السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

امید کہ بخیر ہوں گے
دودن قبل شوشل میڈیا پر آپ کے
والد بزرگوار ( حضرت اقدس مفتی محمد شوکت صاحب قاسمی نور اللہ مرقدہ و برد مضجعہ ) کے رحلت کی خبر سن کر بڑا صدمہ پہنچا بے اختیار آنکھیں اشکبار ہوگئیں
میں نے بذریعہ فون متعدد بار آپ کے نمبر پہ کال کرنے کی کوشش کی مگر موبائل کوریج ائیریا سے باہر بتارہا تھا جس کی بنا پر مکالماتی گفتگو نہ ہوسکی فیاللاسف

محترم ! بلاشبہ میری ادنی معلومات کے مطابق مرحوم کی ذات عالی اپنے آپ میں ایک انجمن کا درجہ رکھتی تھی اللہ رب العالمین نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا ہزارہا ہزار تشنگان علوم ان سے سیراب ہوئے ہر ایک کے لبوں پہ ان کی سادگی ،علمی لگن ، خوش اخلاقی اور فیاضانہ سخاوت کے چرچے تھے یہ مذکورہ صفات آخر ان میں کیوں نہ ہوں جب کہ آپ مصلح الامت شیخ طریقت حضرت مولانا قمرالزماں آلہ آبادی کے خلیفہ اجل ، فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمود الحسن صاحب گنگوہی کے شاگرد رشید اور قاری صدیق صاحب باندوی رحمھم اللہ جیسی شخصیات کےتربیت یافتہ تھے مگرافسوس کیا کیا جائے اللہ کی مرضی بھی یہی تھی نوشتہ تقدیر میں لکھے ہوئے حیات مستعار کے ایام مکمل ہوچکے تھے بریں بنامرحوم نے داعی اجل کو لبیک کہا اور عالم فانی سے عالم جاودانی کی طرف منتقل ہوگئے *انا للہ وانا الیہ راجعون*)

ناچیز کی دلی دعا ہے کہ پرودگارعالم مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے درجات بلند کرے اور اپنے مقربین کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے اور مرحوم کے جملہ متعلقین بطور خاص مفتی فضل الرحمن صاحب کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی فرمائے اور انہیں دوجہان کی سعادتوں سے بہرہ ور کرے *آمین ثم آمین یارب العالمین*

اللھم اغفر له و ارحمه و عافه و اعف عنه و اکرم نزله و وسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد و نقه من الخطایا کما ینقی الثوب الابیض من الدنس اللھم ابدله دارا خیرا من دارہ و اھلا خیرا من اھله و زوجا خیرا من زوجه اللھم ادخله الجنة و اعذه من عذاب القبر و عذاب النار *آمین یارب العالمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم*

Comments are closed.