انبیاء معصوم عن الخطاء ہیں

فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی

حضرات انبیاء کرام کی جماعت مخلوق میں سب سے افضل وبرتر ہے، انبیاء اللہ کے خاص بندے ہوتے ہیں، بیشمار فضائل وخصوصیات سے سرفراز ہوتے ہیں، انبیاء معصوم عن الخطاء ہوتے ہیں، عصمت انبیاء کا مطلب ہے گناہوں سے معصوم ہونا، …. تمام انبیاء علیہم السلام تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے معصوم و محفوظ ہوتے ہیں، عصمت، انبیاء کے لیے لازم ہے ان سے گناہوں کا صدور نہیں ہوتا یہ اللہ تعالی کی طرف سے ان کی فضیلت ہے، اللہ نے ان کو اس شرف سے نوازا،

والأنبیاء علیھم السلام کلّھم منزھون أي معصومون عن الصغائر والکبائر أي من جمیع المعاصي الخ (شرح فقہ أکبر:68)

یعنی حضرات انبیاء کرام تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں سے محفوظ ہوتے ہیں،

یہ عقیدہ ضروریات اہل السنۃ والجماعت میں سے ہے ، اس کا منکر ضال اور مضل ہے۔

Comments are closed.