ماؤں بہنوں کاصبرواستقامت ضرور رنگ لائے گا

 

الہ آباد میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف منصور علی پارک میں خواتین کے مظاہرہ سے مفتی زکریا کاخطاب،

دوشنبہ، 3فروری 2019 ،نعمان بن ثابت قاسمی، الہ آباد، بصیرت آن لائن،

شہریت ترمیمی بل کے خلاف پورے ملک میں احتجاج زوروشورسے جاری ہے، الہ آباد کے منصورعلی پارک میں بھی خواتین گذشتہ کئی روز سے شاہین باغ کے طرز احتجاج کراس قانون کے خلاف اپنے غم وغصہ کااظہار کررہی ہیں،کل منصور علی پارک میں علماءکرام کاایک وفد منصورعلی پارک پہنچا،اس موقع پر الہ آبادضلع کے معروف عالم دین مفتی محمد زکریا نے کہا کہ ہم ماؤں بہنوں کے جذبوں کوسلام کرتے ہیں، آپ کاصبرواستقامت ضروررنگ لائے گا،انہوں نے کہا، خواتین کاجذبہ یقینا قابل تعریف ہے،کنزالعلوم داراگنج کے صدر مفتی مفتی اسدمظاہری نے کہا، وطن عزیز بڑی قربانیوں کے بعد غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہوا، انہوں نے کہا، امام ربانی مولانارشیداحمد گنگوہی رحمہ اللہ جیسے صف اول کے کبار علماء کو ملک کی آزادی کے لئے چھ مہینہ جیل کی صعوبت برداشت کرنی پڑی، انہوں نے کہا، ہمارے ملک کادستورسیکولر ہے، تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں حقوق بلاتفریق مذہب فراہم کرتاہے،اس لئے کسی ایسے قانون کانفاذ جس میں کسی خاص مذہب کونظر انداز کیاگیاہوبھارت کے آئین کے روح کے مخالف ہے،آئین کی خلاف ورزی ہے، جمعیت علماء پرتاپگڑھ کے جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ کل ایک وفد کے ساتھ منصور پارک پہنچے اور احتجاجی مظاہرین کو خطاب کیا، نوجوان لیڈر سیف انصاری نے کہا، بھارت کے آئین کی تحفظ ہندوستان کے شہری کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا، قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں،

Comments are closed.