Baseerat Online News Portal

ارریہ ضلع میں این آئی اے کا چھاپہ، خالی ہاتھ لوٹی ٹیم

ارریہ (معراج خالد؍بی این ایس) بہار ٹیرر ماڈیول معاملے میں این آئی اے کی ٹیم نے جمعرات کی صبح ارریہ کے جوکی ہاٹ میں چھاپہ ماری کی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح ارریہ کے جوکی ہاٹ میں این آئی اے کی ٹیم کے ذریعہ کی گئی چھاپے مار کارروائی سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ یہاں این آئی اے کی ٹیم نے جوکی ہاٹ تھانہ علاقہ کے تحت اڑتیہ گاؤں میں احسان پرویز کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی اور یہ کارروائی تقریباً 2 گھنٹے تک چلی۔ لیکن این آئی اے کی ٹیم کو احسان پرویز کے گھر سے اس کارروائی میں کچھ نہیں ملا۔ واضح رہے کہ احسان پرویز کا نام پھلواری شریف کیس میں سامنے آیا تھا۔ وہ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری بھی ہیں۔ یہاں بتا دیں کے این آئی کی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھی ضلع میں چھاپے مار کارروائی کی تھی۔ اس وقت این آئی اے کی ٹیم نے سرفراز نامی نوجوان کو حراست میں لے کر گھنٹوں پوچھ تاچھ کے بعد اسے چھوڑ دیا تھا۔ جمعرات کو بھی این آئی اے کی ٹیم کو ارریہ سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ تقریباً 2 گھنٹے تک چلی اس چھاپے ماری کارروائی میں این آئی اے کی ٹیم کو کچھ نہیں ملا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم جمعرات کی صبح احسان پرویز کے گھر پہنچی۔ اور اس دوران ٹیم نے ان کے گھر کا باریکی سے معائنہ کیا۔ لیکن این آئی اے کی ٹیم کو اس کے گھر سے کچھ نہیں ملا۔ وہیں مقامی لوگوں نے احسان پرویز کے متعلق بتایا کہ وہ نہایت ہی شریف انسان ہیں۔ ان کے حسن اخلاق کو دیکھ کر کبھی یہ محسوس نہیں ہوا ہے کہ وہ متشدد قسم کے ہیں۔ وہ ہر ایک سے خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

 

Comments are closed.