Baseerat Online News Portal

بھاؤنا جھا کو کیوں نہیں مل رہی عام عوام کی حمایت؟ محمد عنایت اللہ ندوی

بھاؤنا جھا کو کیوں نہیں مل رہی عام عوام کی حمایت؟

محمد عنایت اللہ ندوی

بینی پٹی اسمبلی حلقہ سے جن کا تعلق ہے وہ اس بات کو جانتا اور سمجھتا ہے کہ وہ 5سالوں سے ایک ایسے ایم ایل اے کو جھیل رہاہے جنہیں وکاس سے ہی دشمنی ہے_
جن کا تعلق بینی پٹی اسمبلی حلقہ سے نہیں ہے ہمیں لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ معلوم نہیں ہے!
سوال تو ہوگا کہ ہم نے آج تک بھاؤنا جھا کوصرف کانگریس کی بنیاد پر ووٹ دیا مگر اس نے ہمیں کیا دیا؟

ایسے میں کیا آپ ہمیں مجبور کررہے ہیں کہ اسی بھاؤنا جھا کو ووٹ دیں؟ جو ہمارا وناش چاہتی ہے!!
،حلقہ کے ہم ایک ووٹر ہیں،،
آپ سے پوچھ رہے ہیں؟
۔ جب میں بحیثیت صحافی بینی پٹی اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا تو درج ذیل شکایات سامنے آئے،
اسکول اور تعلیم کی خستہ حالت
قبرستان کا مٹی کرن و گھیرا بندی
پینے کے پانی کی پریشانی
سرکاری اسپتال میں غفلت
اندرا آواس کی ہیرا فیری
سرکاری سہولیات میں بیچوان کی شرکت
کسانوں کا مسئلہ
سرکاری دفتر کا لاپرواہ رویہ
تعلیمی قرض جیسی سہولیات حاصل کرنے کے قابل نہیں
کافی دستاویزات ہونے کے بعد بھی کام کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔#یاد رکھئیے!تبدیلی لانے کے لئے آپ کو خود بیدار ہوناپڑے گا،یہ وقت آپ کاہے،یہ موسم آپ کاہے،آپ اگر چاہتے ہیں کہ دس نومبر کے بعد کا موسم آپ کے حق میں سازگار ہو،تو اس کے لئے تیاری ابھی سے کرنی پڑے گی، گھرگھرجاناپڑے گا،اور گذشتہ پانچ سالوں سے جنہوں نے آپ کو بے وقوف بنایاہے ووٹوں کی چوٹ سے ہی آپ انہیں بہتر جواب دے سکتے ہیں!
تو آپ نے کیاسوچاہے؟چندکھنکھناتے پیسوں پر آپ کی نظر ہے؟تو پھر یہ بے وقوف بنانے والے ایم ایل اے آپ کو مبارک ہو،اوراگر آپ چاہتے ہیں کہ اس سے ہمیں نجات ملے توپھر یہ صحیح وقت ہے،اور یہی صحیح موسم بھی ہے،اٹھئے اور بیدار ہوجائیے!

*بقلم* :- محمد عنایت اللہ ندوی: بہار ریزیڈنٹ ایڈیٹر بصیرت آن لائن و مدھوبنی بیورو چیف روزنامہ سہارا ایکسپریس پٹنہ

Comments are closed.