خوشی تو آئی مگر کچھ رنج کے ساتھ

نوراللہ نور
حسب سابق و عادت چوتھے لاک ڈاؤن کے ختم ہوتے ہی عزت مآب پردھان منتری جی تشریف لائے اور عوام کو خطاب کیا مگر خدا کا شکر ہے کہ اس بار ذرا ہم لوگوں کا بھی خیال کیا اور راحت رسانی کا اعلان کیا اجیرن بھری زندگی کو ذرا طمانینت و سکون بخشا ہے
یوں تو لاک ڈاؤن کے اس سیشن میں بھی مافات کی تلافی ممکن نہیں لیکن خوشی ہے اس بات کی کہ ہندوستان کی کچھ رونق بحال ضرور ہونگی مسجدیں آباد ہونگی اور مندروں اور گرجا گھروں کے درشن ہونگے اور ویران سڑکیں اور اداس گلیاں پھر سے کھل اٹھیں گی ،
یہ ساری خوشیاں تو اپنی جگہ ٹھیک ہے لیکن گزشتہ ایام کی تلخ یادوں اور دلدوز حوادثات سے ہم دامن نہیں بچا سکتے تلف جانیں اور دم توڑتے ہوئے ہندوستان کی تصویر ہمارے ذہن و دماغ میں گر دش کرتی رہے گی ان سبز اور سنہرے خوابوں کے ذریعہ حکومت کے دیے ہوئے زخم نہیں بھر پایں گے ہم معاشی بحران کے اس دلدل میں جا پھنسے ہیں جہاں سے نکلنا سہل نہ ہوگا دکانیں تو ضرور کھلیں گی مگر خریدار معدوم ہوگا ،
چلیے مان لیتے ہیں کہ حکومت نے تقریباً نوے فیصد اس بندش کو ختم کرنے ارادہ کر لیا ہے اور انلاک کرنے کا مثبت قدم اٹھایا اور یاد دہانی کرائی ہے چند دنوں بعد مشروط دکانیں دفاتر سب کھول دئیے جایں گے لیکن اس اقدام سے کیا فائدہ ہوگا ؟؟؟ آپ کے درست مگر غیر منظم لاک ڈاؤن کے فیصلہ نے ہندوستان کو حاشیہ پر لاکھڑا کر دیا ہے بازار تو کھلیں گے مگر وہ رمق باقی نہیں رہی گی کیوں کہ پیسہ ہوگا تو بازار عروج پر چڑھے گا لیکن آپ نے ملک کو اس قدر کنگال اور قلاش کر دیا ہے جس کا تدارک جلد ممکن نہیں آپ کے اس قفل کشائی سے آپ کے دوستوں اور بڑی بڑی انڈسٹری کا فائدہ ہوگا غریبوں کے کچھ ہاتھ نہیں آنے والا ہے کیونکہ اس کے قدم سنبھلتے سنبھلتے بہت دیر ہوجائے گی !
آپ کے اس اقدام سے راحت تو کچھ ہوگی لیکن مافات کی تلافی کیسے ہوگی ؟؟ آپ سب کچھ کھول رہے ہیں لیکن مالی خسارہ اتنا ہے کہ سب چیزیں رہ کر بھی لوگ تہی دست خود کو محسوس کریں گے، کیا کریں گے ان دکانوں کا جب ان کا غلہ ہی خالی رہے گا؟ دوسری بات یہ کہ اس سے کچھ خاطر خواہ فائدہ نہیں ملنے والا ہےکیونکہ آپ کے غیر ذمہ دارنہ فیصلوں اور خودپرستی کے رویوں سے جن معصومین کی جانیں تلف ہوئی ان کو کیسے چکایا جائے گا ؟؟؟ آپ کے ان خدع و فریب سے آراستہ تحفہ سے مزدورں کے غم بھر جائیں گے ؟؟؟ وہ بے گنہگار جو پولیس کی بر بریت کا شکار ہوئے اس کا کیا بنے گا ؟؟ وہ مزدور جن کو آپ نے بے یارومددگار چھوڑ دیا تھا ان کا غم ہلکا ہو جائے گا ؟؟؟ اور وہ شخص جو اپنی منزل پر پہنچ کر دم توڑدیا کیا کبھی وہ آپ کو معاف کرے گا ؟؟ آپ کتنی بھی کوشش کر لیں لیکن آپ کی نااہلی کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے اس کا تدارک ممکن نہیں کیونکہ معیشت کا معیار اپنی سطح سے کافی نیچے گرگیا ہے جس کو سنبھالنا آپ کے بس کا نہیں ،
اور اگر بفرض و محال ان نقصانات کے بھر پای ممکن ہے تو گارنٹی ہے کہ موجودہ دی جانے والی رخصت سے مرض نہ بڑھے اگر ایسی بات ہے تو پانچواں لوک ڈاؤن سرے نہ لگایا جایے اور اگر بڑھ سکتی ہے رخصت کا کوئی جواز نہیں مودی جی حقیقت یہ ہے کہ اس کے پس پشت بھی آپ کا سیاسی مفاد پیش پیش ہے اور سچ یہ ہیکہ جس طرح ہم نے شروع کے ایام میں جانیں کھوئی ہیں اور جانیں تلف ہوئی ہیں مسقبل میں بھی اس سے کم اذیت نہیں ہوگی مودی جی آپ کی یہ خوشخبری تو آئی ہے مگر اس میں درد و رنج مخفی ہے؛ ویسے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے ۔
Comments are closed.