Baseerat Online News Portal

سوشانت سنگھ خودکشی معاملہ کچھ تو رازداری ہے ………

احساس نایاب ( شیموگہ, کرناٹک )

ایڈیٹر گوشہ خواتین بصیرت آن لائن

سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی بیحد افسوس ناک ہے اور اُن کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں
اپنے عزیز کو کھو کر اُس اہل خانہ پہ کیا بیت رہی ہوگی اُن کی تو پوری دنیا ہی لٹ گئ ہوگی اللہ انہیں صبر دیں ……
جہاں ایک نوجوان کی موت سے پتھر دل بھی پگھل جاتا ہے وہیں ایسے تکلیف دہ موقعہ پر بھی چند جاہل قسم کے سنگھی راجپوتوں کی جانب سے سوشیل میڈیا پہ سوشانت سنگھ کی موت کو لے کر جس قسم کے گھٹیا کمنٹس کئے جارہے ہیںں وہ قابل مذمت ہیں . جو دنیا کے آگے پورے سماج کا سر شرم سے جھکادیتی ہے …….
ساتھ ہی اُن کمنٹس کو پڑھنے کے بعد یوں محسوس ہورہا ہے کہ کہیں نہ کہیں سوشانت سنگھ کی موت کے پیچھے بڑی گہری سازش ہے, کیونکہ حال ہی میں سوشانت سنگھ کے ایک بیان کے بعد راجپوت کمیونٹی کے چند لوگ سوشانت سنگھ کے خلاف ہوگئے تھے دراصل سوشانت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حالات کے مدنظر انہیں خود کو راجپوت کہتے ہوئے شرم آرہی ہے
اس کے بعد سے ہی انہیں ٹرول کیا جانے لگا , ویسے بھی جو مرنے کے بعد مرحوم کے متعلق الٹی سیدھی باتیں کہہ کر اُنہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں تو ذرا سوچیں انہونے جیتے جی انہیں کتنا پریشان کیا ہوگا , موت پہ تو دشمن بھی آنسو بہاتا ہے وہیں یہ کمینے سنگھی حیوانوں و شیطان سے بھی بدتر ہیں ……..
بہرحال جو بھی ہو کچھ تو پردہ پوشی ہے جس کا منظرعام آنا ضروری ہے
یہاں پہ اس بات کو بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ چند ماہ قبل سوشانت سنگھ کے مینجر نے بھی خودکشی کی تھی اگر صحیح سمت مین جانچ کی جائے گی تو ان شاءاللہ دونوں اموات کے تار ایک جگہ آکر جڑینگے ضرور
رہی بات سوشانت سنگھ کی تو لگتا نہیں کہ وہ نوجوان حالات سے گھبرا کر ہمت ہارنے یا خودکشی کرنے جیسا غلط قدم اٹھانے والے انسان تھے , کل جب اُن کا بےجان جسم دیکھا تو اُس سے بھی نہیں لگا کہ یہ کوئی خودکشی ہے کیونکہ اکثر کیسس میں پھانسی لگاکر جان جانے پہ زبان آنکھیں باہر نکل کر چہرہ بےرونق ڈراؤنا سا ہوجاتا ہے لیکن سوشانت کے چہرے سے ایسا لگ نہیں رہا تھا باقی اللہ بہتر جانتے ہیں ………
بہرحال جو بھی ہے جانچ تو ضروری ہے اور امید ہے اس موت کو خودکشی مان کر بھلایا نہیں جائے گا ……..

Comments are closed.