Baseerat Online News Portal

حکومت کے منصوبات زمین پر نہیں ، حکومت بینکوں کو سخت ہدایات دے: آصف

حکومت کے منصوبات زمین پر نہیں ، حکومت بینکوں کو سخت ہدایات دے: آصف

نئی دہلی25جون 2020

اے آئی ایم ایف کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا کہ مرکزی حکومت کے کورونا دور میں کسی ایک بھی اسکیم کا فائدہ غریب عوام کو نہیں پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے لوگوں کی روزی روٹی پر بحران پیدا ہوا ہے ، جبکہ دوسری طرف حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 20 لاکھ کروڑ کا پیکیج ملک کے عوام کو فائدہ نہیں دے پا رہا ہے۔ کیونکہ بینک کسی بھی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو قرض نہیں دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے دہلی سمیت ملک میں صنعتیں یا تو بند ہورہی ہیں یا پھر وہ بند ہونے کے قریب ہیں۔ جس مقصد کے لئے 20 لاکھ کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا، عام شہریوں کو اس کے فوائد نہیں مل رہے ہیں۔ آصف نے کہا کہ اس پیکیج میں لیکیج کہاں ہوا ہے ،جس سے اتنے بڑے پیکیج کا فائدہ ابھی تک عوام تک نہیں پہنچا۔ آصف نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر اپنے منصوبوں پر نظرثانی کرنی چاہئے کہ آخر میں جب عوام ملک میں اتنی بڑی تعداد میں نقل مکانی کر رہے ہیں ، تو یقینا مقامی انتظامیہ کی ناکامی بے نقاب ہوگئی ہے۔ آل انڈیا اقلیتی محاذ کے قومی صدر نے کہا کہ ہماری پارٹی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت فوری طور پر فائدہ مند اسکیموں کے ذریعے ملک کے عوام کو فائدہ پہنچائے۔ ورنہ ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Comments are closed.