باٹا چوک مدھوبنی مسجد کے امام مولانا صابر صاحب کا انتقال پرملال!

6جولائی
ابھی ابھی دل دہلادینے والی خبر ملی کہ مدھوبنی شہر کے عالم باعمل حضرت مولانا صابر صاحب قاسمی( امام جامع مسجد باٹاچوک)کا مختصرعلالت کے بعد انتقال فرماگئے یقین نہیں ہورہاہے ابھی چنددن پہلے کی بات ہے کہ حضرت مولاناسے ملاقات ہوئی تھی ان کاہںس مکھ چہرہ ابھی بھی ہماری نظروں میں ہے ۔خیر موت برحق ہے ۔موت کے لئے بڑھاپا یابیمارہوناضروری نہیں ہے۔حضرت مولانا صابرصاحب قاسمی جیسامتقی پرہیزگار بہت کم نظرآتے ہیں۔مولانا قرآن کی تلاوت اس اہتمام سے کرتے تھے کہ لوگ دیکھ کر رشک کرتے تھے کہ کاش قرآن سے ہماراتعلق مولانا کی طرح ہوجاتا۔امامت کی ذمہ داری کافی دنوں سے بہت اہتمام کے ساتھ انجام دیتے رہے۔مدھوبنی شہر آج حقیقت میں ایک متقی پرہیزگار عالم باصلاحیت سے محروم ہوگیا ۔
جن کے دلوں میں دنیاکی محبت دوردورتک نظرنہیں آتی تھی ۔صوم وصلوة مطالعہ اور تہجد کا بہت ہی اہتمام کرتے تھے۔دعاء کرنے کا انداز بھی بہت عاجزانہ ہواکرتاتھا,
مولانا نے اپنے بچوں کی تربیت اوردینی تعلیم میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،
اللہ تعالی حضرت مولانا رحمةاللہ کے درجات کوبلندفرمائے۔نیزجملہ وارثین کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔
جمعیة العلماء مدھوبنی حضرت مولانا کے انتقال پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے فرمایاکہ مولانا جیسی شخصیت بہت کم پیداہوتے ہیں ۔مولانا کے انتقال سے پورامدھوبنی غم میں ڈوب گیا ہے ۔جمعیة العلماء مولانا کے وارثین کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔
انشاء اللہ مولانا حیات وخدمات پر بہت جلد تفصیل کے ساتھ حاضر خدمت ہونگا
محمدمرتضی قاسمی مدھوبنی
8507552763
Comments are closed.