حضرت مولانا وصی احمد صدیقی قاسمی کاانتقال ملت کاایک عظیم خسارہ مولانا مفتی محمد عاصم قاسمی

حضرت مولانا وصی احمد صدیقی قاسمی کاانتقال ملت کاایک عظیم خسارہ

مولانا مفتی محمد عاصم قاسمی

آج بتاریخ 21 جولائی 2020 کو بذریعہ واٹس ایپ یہ خبر ملی کہ مدرسہ چشمہ فیض ململ مدھوبنی بہار کے مہتمم حضرت اقدس مولانا وصی احمد صاحب صدیقی الله کو پیارے ہوگئے ، قوم وملت کے خیر خواہ حضرت مولانا کا و صال ملت کا ایک عظیم نقصان ہے ،آپ کی سماجی ،دینی و ملی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں.

 

*موت اس کی ہے کرے جس پر زمانہ افسوس*

*یوں توآئے ہیں اس دنیا میں سبھی مرنےکےلیے*

 

والد محترم نمونۂ اسلاف پیرطریقت عا ر ف باللہ حضرت الحاج ماسٹر محمد قاسم صاحب مدظلہ العالی ناظم مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا دربھنگہ بہار سے آپکے گہرے مراسم تھے چنانچہ آپ نے کئی بار مدرسہ ھذا تشریف لائے ھیں ،یہاں کی معیاری تعلیم و تربیت اور بہترین انتظام وانصرام کو دیکھ ک خوشی ومسرت کا اظہار کیا ہے دعا ہیکہ باری تعالیٰ آپ کے درجات کو بلند فرمائے آپ کے اھل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین

*آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے*

*سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے*

محمد عاصم قاسمی

نائب ناظم مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا در بھنگہ بھار

Comments are closed.