آن لائن تعلیم، خصوصیات اور رجحانات: ایک تجزیہ حسن مدنی ندوی

آن لائن تعلیم، خصوصیات اور رجحانات: ایک تجزیہ

 

 

حسن مدنی ندوی

 

 

٢٠٢٠ کا یہ سال گزشتہ سالوں سے بہت مختلف ہے، بہت کچھ بدل چکا ہے، یہ تبدیلی ہر اعتبار سے ہے، انسانی افکار پر اس کا گہرا اثر پڑا ہے، تعلیم کے میدان میں بھی بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں اور استاد شاگرد کا جو تعلق بالمشافھہ تھا وہ اب اون لائن ہوگیا ہے، ندوة العلماء سمیت کئی اداروں نے بھی اب مرئی تعلیم کی اہمیت جانتے ہوئے اپنے طلباء کو اون لائن پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، طلبائے عزیز کے لئے یہ ایک انوکھی اور نئی چیز ضرور ہے مگر اس کے فوائد بھی ہیں، گزشتہ کئی عرصے سے دنیا بھر میں اس طرح تعلیم ہوتی رہی مگر اب کے حالات میں اس طرف تیزی کے ساتھ رجحانات بڑھے ہیں، ایک سروے کے مطابق ۹۴% فیصد تعلیم اون لائن ہی ہورہی ہے، آنے والے وقت میں باضابطہ اسی کو تعلیم کا ذریعہ بنانے کے بہت سے امکانات ہیں، الغرض یہ کہ طلباء کو اس سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے اور اس بارے میں دلچسپی بھی لینی چاہئے، وہیں بہت سی ادارے ہیں اور جامعات ہیں جو اون لائن کورسز کراتے ہیں کچھ فری بھی ہوتے ہیں اور کچھ فیس کے ساتھ ہوتے ہیں، آپ ان سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ آپ کے علمی اور عملی کیرئر میں کام آجاتے ہیں، اور جہاں تک ان کی معنویت اور قبولیت کی بات ہے، وہ تو مدارس کے شہادوں سے کہیں زیادہ ہے،

 

جب آپ اون لائن کورس کرنے کا سوچتے ہیں تو بہت سارے ادارے اور اکادمیات آپ کے سامنے آتے ہیں، لیکن آپ کو پہلے اس ادارے اور کورس کے بارے میں مکمل تحقیق کرنی ہوگی کہ آیا وہ کامیاب ہیں بھی یا نہیں، گوگل سے لیکر ہارورڈ ینیورسٹی تک بہت سے مؤقر ادارے بھی موجود ہیں جو اون لائن کورسز فراہم کرتے ہیں، وہیں دیگر کئی ایسے ادارے بھی ہیں جن کی خاص معنویت نہیں اور جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا، لہذا اس نقطہء نظر پر ضرور دھیان دیں، دوسری اہم بات یہ ہے کہ کورس کے انتخاب میں فور و فکر سے کام لیں، وہی کورس منتخب کریں جو آپ کے لئے آسان ہو یا جسے آپ سیکھنے کے خواہش مند ہوں، تعلیم کا میدان تو بہت وسیع ہے مگر آپ کا تخصص کسی ایک شعبے میں ہونا چاہئے، جیسے مارکیٹنگ فیلڈ میں جانا کے یا کاروبار کرنا ہے تو مارکیٹنگ کے کئی مختصر اور طویل کورسز موجود ہیں جس میں بیشتر کے ساتھ سیرٹیفیکیٹ بھی ملتا ہے، اور اسی طرح ڈیجیٹل کورسز ہیں جو جاوا سے لیکر سوفٹ وئیر اور ہارڈ وئیر کی جانکاری دیتے ہیں، اور کافی مفید بھی ہوتے ہیں، چند علمی کورسز بھی ہیں جو آپ کو زبان اور مذہب و کلچر کے بارے میں بتاتے ہیں اور یہ کافی کامیاب کورسز ہیں، اور اون لائین تعلیم کے بہت سے فائدے جہاں ہیں وہاں اس کے چند نقصانات بھی ہیں، کہ آپ جس طرح اون لائن ہوتے ہیں اسی طرح یہ کورسز بھی اون لائن ہوتے ہیں، اور زندگی صرف اون لائن کا نام نہیں بلکہ اس سے آگے بہت کچھ ہے، ستاروں کے آگے جہاں اور بھی ہیں، لہذا قدر استطاعت جس سے جتنا ممکن ہوسکے آپ استفادہ کریں اور دوسروں کے لئے بھی مواقع فراہم کریں۔

Comments are closed.