ایودھیا جا نے سے پہلے ذرا پوتر تو ہو لیں !! نوراللہ نور

ایودھیا جا نے سے پہلے ذرا پوتر تو ہو لیں !!
نوراللہ نور
اب ہر سمت دیکھیں کہ کورونا کے خطرات منڈلا رہے ہیں چہار جانب خوف و ہراس کا ماحول ہے لوگ بغیر نان و خرد اپنے گھروں میں دبکے ہوئے ہیں خوف اس قدر ہے کہ آنے والے تہوار میں تخفیف کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور گایڈ لائن جاری کیے جارہے مگر اس وبا کے پر خطر ماحول میں ہمارے وزیر اعظم اور ان کے حواری بضد ہیں کہ نہیں رام جی کے گھر کے سنگ بنیاد ابھی اور اسی وقت موزوں ہے نیکی کے کام میں عجلت کرنی چاہیے ورنہ تاخیر پر رام جی خایف و نالاں ہو جائیں گے جن کے نام پر ووٹ ملتے ہیں ۔۔
خیر بات آستھا کی ہے اور مذہبی ریتی رواج کی ہے اس لیے حالات کی وجہ پس و پیش کرنا مناسب نہیں یہ تعجیل ہی مثبت ہے جانا چاہیے اور تنصیب کا عمل جلد پورا کر لینا چاہیے مگر پردھان منتری جی سے ایک درخواست ہے کہ آپ نیک کام کے لئے جارہے ہیں اور بھگوان کے در پر جارہے ہیں تو وہاں جانے سے پہلے تن من دھن سب صاف کر لینا چاہیے اور پوتر ہوکر جانا چاہیے۔
پی ایم سر آپ بھگوان کے درشن کے لئے جا رہے ہیں تو ذرا اپنے دامن کو صاف کر لیں کیونکہ آپ کو عدلیہ سے معافی نامہ ملا ہے بھگوان نے آپ کو "شما” نہیں کیا ہے بہت سے لہو کے چھینٹے اب بھی آپ کے دامن پر نمایاں ہے لباس تو واقعی بہت عمدہ اور سفید صاف و شفاف ہے مگر کردار پر تو اب بھی انگشت نمای جاری ہے ذکیہ جعفری کی خاموشی گویا ہے کہ آپ قاتل اور داغدار ہیں ایسے داغدار شبیہ لے کر کیسے رام جی کے چرنوں میں جاؤ گے ؟ خیر یہ تو بہت پرانے قصے ہیں شاید بھگوان بھول گئے ہوں مگر نوٹ بندی میں جو جان گئی ہیں ان کے دھبے تو صاف نظر آرہا ہے اور پھر لاک ڈاؤن میں بھگوان کے پجاریوں کے ساتھ رویہ اور لاپرواہی بے حسی اور بے اعتنائی رام جی نے تو ضرور دیکھی ہوگی اور کسی نہ کسی بھگت نے گہار ضرور لگائی ہوگی رام جی کو یہ تو پختہ یاد ہوگا کیسے منھ دکھائیں گے بھگوان جی کو اور کس منھ سے ان کے گھر کا پتھر نصب کریں گے ؟ مودی جی معذرت کے ساتھ آستھا عبادت گاہیں پوترتا اور پاکی کو چاہتی ہے اور آپ کی پوترتا تو جگ ظاہر ہے ذرا پاک ہو لیں پھر تشریف لے جائیں لیکن اب آپ عود کر بھی جایں (جو ناممکن) تو کچھ سود مند نہیں ہوگا کیونکہ بھگوان تو معاف کر دے گا کیونکہ وہ تو بہت بڑا دیالو ہے وہ معاف کردے لیکن عوام کو جو زخم آپ نے دیے ہیں وہ کبھی آپ کو معاف نہ کریں ۔
مودی جی آپ رام مندر کی بحالی کے لئے جا رہے ہیں کوی بات نہیں اس کے بنیاد رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن وہاں سے واپسی پر بھگوان کا واسطہ ملک کی کھوکھلی بنیادوں کے بارے میں ضرور سو چیے گا وہاں تو ایک نئی مندر کا نرمان ہو رہا ہے لیکن یہاں پر ملک کا نقصان ہو رہا ہے اس لیے جتنی تو جہ اس پر ہے اتنا ہی انہماک اس پہلو پر کیجیےُ گا کیونکہ آج سارا ہندوستان سڑکوں پر ہے معیشت اوندھے منہ پڑی ہے اور فاقہ کشی اور غربت عروج پر ہے اس لیے اگر وہاں کی بنیاد سے فارغ ہو جائیں تو ذرا ملک کے استحکام کے سلسلے میں غور کیجیےُ گا اور کوئی سبیل نکالیے گا
Comments are closed.