مدارس اسلامیہ میں قربانی کی کھالیں اپنے طور پر پہونچائی جائیں،اورنقدرقم سےبھی امدادکی جاٸےدارالقرآن مدرسہ عظمتیہ انصارنگرنوادہ میں علما ٕکی میٹنگ میں اپیل جاری کی گٸی

*مدارس اسلامیہ میں قربانی کی کھالیں اپنے طور پر پہونچائی جائیں،اورنقدرقم سےبھی امدادکی جاٸےدارالقرآن مدرسہ عظمتیہ انصارنگرنوادہ میں علما ٕکی میٹنگ میں اپیل جاری کی گٸی۔۔۔*
نوادہ:28جولاٸی(پریس ریلیز) کرونا وائر س کی وجہ سے جہاں ملک کے کمزور طبقات، مزدور، غریب، کسان اور چھوٹے کاروباری پر یشان ہیں، تقریبا ایسے ہی حا لات کا شکار مدارس کے اساتذہ اور وہ قابل قدر علماء بھی ہیں جو دینی اداروں میں قوم کے بچوں کو تعلیم اور تہذیب سے آراستہ کرنے کا گرانقدر کام انجام دیتے ہیں ـ
آج عیدالاضحیٰ کےپیش نظر دارالقرآن مدرسہ عظمتیہ انصار نگرنوادہ میں علماٸےکرام اٸمہ مساجدکی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد آن لاٸن ہوا،اس موقع پر مشہورشخصیت کنوینرتحریک اصلاح معاشرہ کمیٹی مسلم پر سنل لابورڈضلع نوادہ حضرت قاری شعیب احمددامت برکاتہم دارالقرآن مدرسہ عظمتیہ انصار نگرنوادہ نےفرمایاکہ عیدالاضحیٰ کےتعلق سے امیرشریعت حضرت مولانا سید محمدولی رحمانی دامت برکاتہم امارت شرعیہ بہاراڈیسہ جھار کھنڈنےجوہدایات جاری فرمایا ہےہم سب اسی ہدایت پرعمل کولازم سمجھیں، عیدالاضحیٰ میں دورکعت نمازکےساتھ ایک عظیم عبادت قربانی ہےدونوں واجب ہے،نماز توضابطہ کےتحت اداکریں جہاں گنجاٸش اورقا نونی اجازت ہو(گھرمیں یا مساجد لمیں)وہیں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کریں اداٸیگی نماز بھی ضروری ہے اورقربانی بھی ضروری ہےجس کوانجام دینا ہے,لیکن خاص توجہ دیتے ہوٸے صفاٸی کاخیال رکھتےہوٸے گند گی کواِدھراُدھرنہ ڈالکر کسی مقام پرزمین کھودکرگاڑدیں بے پردہ ہرگزقربانی نہ کریں گوشت تقسیم کرنےمیں پردےکاخاص اہتمام کریں قربانی کےبعداس کےکھال کومدارس اسلامیہ میں دینےکا نظام قدیم زمانے سےچلا آرہاہے چونکہ مدارس کے اخر جات عموما برادران اسلام کے عطیات وصدقات وچرم قربانی کے ذریعہ ہی پورے ہوتے ہیں، اس سال کرونا وباکی وجہ سے مدارس کی اعانت کرنے والے اہل خیر میں بہت سے افراد اپنی مالی پریشانیوں کی وجہ سے رمضان المبارک کے موقع پر مدرسوں کا تعاون نہیں کرپائے، مدارس کی اعانت کرنے والے کچھ اصحاب خیر نے لاک ڈاون کے دوران گھروں میں قید پر یشاں حال غربا ومساکین، مزودر اور دیگر محنت کش ضرورت مند افراد کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس لئے بیشتر اہل خیر حضرات کی طرف سے مدارس کو جو تعاون ملا کرتا تھا وہ بھی نہیں مل سکا، نیز لاک ڈاون میں آمدورفت کے تمام ذراٸع مسدود ہونے کی وجہ سے مدرسوں کے علماء وسفرا جو اسفار کیا کرتے تھے وہ بھی نہیں کرسکے ـ ……… اِن تمام حالات کی وجہ سے عموما تمام مدارس کی مالی حالت اس سال انتہائی خستہ ہوگئی ہے جس کا سیدھا اثر مدرسوں میں پڑھانے والے اساتذہ پر ہوا ہے، بہت سے مدرسوں میں فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے کئی ماہ سے اساتذہ کو تنخواہ بھی نہیں دی جاسکی ہیں ،ویسے بھی مدرسوں میں خدمت کرنے والے علماء کرام انتہائی قلیل تنخواہ پر کام کرتے ہیں موجودہ حالات میں وہ بھی اُنھیں میسر نہیں ہے، یہ مدارس اس کے اساتذہ اور علماء ہماری قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا احترام واکرام اور ان کے گھریلو حالات کی نگہداشت ہم سب کی ذمہ داری ہے،عیدالاضحی کا موقع ہے، جس میں قربانی کی کھالیں مدارس میں جمع کی جاتی ہیں لیکن پچھلے دوسال سے کھالوں کی قیمت مستقل کم ہورہی ہے گذشتہ سال تو ایسا بھی ہوا ہے کہ کچھ جگہوں پر مفت میں بھی کوئی کھال لینے والا نہیں ملا، بعض علاقوں میں اہل مداراس کو جمع شدہ کھالیں ضاٸع کرنے کے لئے بھی الگ سے رقم خرچ کرنی پڑی ہے،اس سال تمام قربانی کرنے والے سےگذارش ہیکہ اس سال چونکہ مدارس کی مالی حالت انتہائی خستہ ہے اس لئے اہل خیر چرم قربانی کے ساتھ کم از کم دوسو روپیہ یااُس سےزاٸدرقم سےبھی مدارس اسلامیہ کا تعاون کریں،موجودہ دور میں قربانی کے ایک جانور کی قیمت کم از کم دس سے پندرہ ہزار روپے ضرور ہوگی جہاں ہم واجب کی اداٸگی میں اتنی رقم صرف کررہےہیں اس میں دوسو تین سوروپیہ کا اضافہ کوئی بڑی رقم نہیں ہےہمیں یہ بھی غورکرناچاہیٸےکہ ملک ہندوستان میں مدرسوں کا وجود ہمارے دین کی اشاعت اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کے لئے کتنا ضروری ہے اس سے ہر سمجھدار مسلمان بخوبی واقف ہے،مالی بحران کے اس دور میں مدارس اسلامیہ کی اعانت کرکے آپ اجر عظیم کے مستحق ہونگے ، قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور مختلف مقامات پر جاکر مدرسہ تک کھالیں پہونچانے میں طلباء مدارس کا بڑا کردار ہوتا تھا ـ اس سال تعلیمی سلسلہ اب تک شروع نہ ہونے کی وجہ سے مدارس اسلامیہ میں طلباء موجود نہیں ہیں، اس لئے آپ کے گھر تک چرم قربانی وصول کرنے کے لئے کوئی طالب علم کا پہونچناممکن نہیں ہے،لہذامختلف مقامات سے کھالیں مدرسے تک لانا اہل مدارس کے لئے بہت مشکل ہے اہل خیر حضرات گذارش ہیکہ اپنے طور پر اپنی قربانی کی کھال مدرسے تک پہونچانے کا نظم فرمائیں،اوراجرعظیم کےمستحق ہوں،آج کی میٹنگ میں آن لاٸن وآف لاٸن علماٸے کرام نےشرکت کی بطورخاص جناب قاری شعیب احمد ناظم دارالقرآن مدرسہ عظمتیہ انصار نگر،مولاناارشاداعظم صاحب، قاری مقصوداحمدنعمانی صدرمدرس مدرسہ عظمتیہ امام جامع مسجدانصارنگر،قاری شوکت مظاہری امام مسجد عمر کما لپور،قاری شہادت حسین قاسمی امام مسجدبیت الکمرم بھدونی شریف،قاضی ضیا ٕالدین مظاہری ناٸب مہتمم دارالعلوم رحمانیہ بھدونی شریف مولاناابوالکلام قاسمی نوادوی استاذحدیث جامعہ مظاہرعلوم سہارنپورمولانانظام الدین مظاہری نوادوی امام جامع مسجددھنباد مولانا محمد نصیرالدین مظاہری نوادوی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ مولاناابوالکلام قاسمی جمعیت علما ٕہندضلع نوادہ مولاناحسنین مظاہری امام مسجدڈمری قاری اسلام الحق امام مسجدپانچوپرھسوامولانا ابوالعاص مظاہری مدرس مدرسہ عظمتیہ نوادہ مولانا طلحہ مظاہری مدرس مدرسہ عظمتیہ نوادہ حافظ فصیح احمدناٸب خزانچی جمعیت علما ٕضلع نوادہ حافظ سرفرازرکن اصلاح معاشرہ کمیٹی انصارنگر مولانامنت اللہ مظاہری آفس سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی ضلع نوادہ حافظ منظور احمد رکن جمعیت علما ٕہندضلع نوادہ حافظ حسان رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی بھدونی ماسٹرعمارنام نگردربنھگہ جناب جہانگیرعالم رکن کمیٹی جامع مسجدانصارنگر الحاج ذوالفقارحیدررکن اصلاح معاشرہ کمیٹی انصارنگرحافظ محمود الحسن رکن جمعت علما ٕہندضلع نوادہ حافظ انورحسین اصلاح معاشرہ کمیٹی نیوانصارنگر مولاناالطاف حسین حافظ احتشام وغیرہم نےشرکت کی یہ اطلاع ابوفضل رحمٰن قاسمی نےدی ہے
Comments are closed.