حضرت مولانا مکین احمد رحمانی( نائب مہتمم مدر سہ چشمئہ فیض )بھی اب ہمارے درمیان نارہے۔محمد مرتضیٰ قاسمی کوتوالی چوک مدھوبنی

حضرت مولانا مکین احمد رحمانی( نائب مہتمم مدر سہ چشمئہ فیض )بھی اب ہمارے درمیان نارہے۔
ابھی ہم نے مدرسہ ہذا کے ناظم اعلی حضرت مولانا وصی احمد رحمة اللہ علیہ اللہ کے وصال کے غم سے نکلے بھی نہیں تھے کہ حضرت نائب مہتمم مولانامکین احمد رحمانی رحمةاللہ علیہ کے انتقال سے غم دوبالاہوگیاہے۔
اللہ تعالی حضرت مولانامکین احمدرجمانی رحمة اللہ علیہ کی بال بال مغفرت فرمائے ۔
حضرت نائب مہتمم مدرسہ چشمئہ فیض کو آخری وقت تک فیض پہونچاتے رہے مولانا بہت ہی سادہ دل تھے اورسادگی کوپسندکرتے تھے ایک ایک طالب علم پرگہری نظررکھتے تھے ۔طلباء کی خدمت میں پیش پیش رہاکرتے تھے ۔کسی بھی طالب علم کوکوئی پریشانی ہوتی تواسے حل کرنے کی پوری کوشش کرتے تھے۔حضرت مولانا ہمارے بہت بڑے محسن تھے ۔
مدرسے کے تئیں بہت فکرمند رہاکرتے تھے اور اس بات کی کوشش میں ہمیشہ رہاکرتے تھے کہ اس مدرسے کے طالب علم کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی ناہو۔بچوں کے قیام وطعام بہتر سے بہتر ہو اس چیز کولیکر ہمیشہ کوشاں رہتے تھے ۔میں بھی ایک اسی مدرے کاادنی ساطالب علم ہوں ۔اور حضرت کوبہت قریب سے سمجھنے کاموقع ملا ۔ایسے نرم دل اور مشفق بہت ہی کم ملتے ہیں ۔اپنے سے زیادہ طالب علم کے آرام اور سہولت کی فکرکرتے تھے ۔حضرت نائب مہتمم مدرسہ چشمئہ فیض کے ایک مضبوط ستون تھے ۔آج ململ ہی نہیں بلکہ پورامتھلانچل ایک متحرک فعال عالم سے محروم ہوگیاہے۔مدرسہ چشمئہ فیض کی ترقی میں حضرت مولاناوصی احمد قاسمی کے ساتھ ساتھ حضرت مولانامکین احمد رحمانی نائب مہتمم بھی پیش پیش رہے اور دونوں حضرات کم وبیش پینتیس (35)سال ساتھ رہے اس لمبے عرصے میں کبھی بھی دونوں حضرات میں دوردورتک اختلافات نظر نہیں آئے یہ خلوص وللہیت کا زندہ مثال ہے۔اللہ تعالی چشمئہ فیض کے فیض کو جارکھے اوراللہ تعالی دونوں حضرات کے درجات کوبلند فرما ئے۔حضرت کے انتقال سے حضرت کے اہل خانہ کو تکلیف اور کمی محسوس ہورہی ہوگی اس کا اندازہ مشکل ہے میں بھی حضرت کے گھر کے افراد میں سے ایک فرد کیطرح ہوں ۔اللہ تعالی اہل خانہ کوصبرجمیل عطاء فرمائے ۔
محمد مرتضی قاسمی مدھوبنی
8507552763
Comments are closed.