صبح کی بات فہیم اختر ندوی کے ساتھ

صبح کی بات
فہیم اختر ندوی
31 /7/2020
السلام علیکم
ہم مسلمان ہیں۔۔ یعنی ہم اللہ کے حکموں پر چلنے والے ہیں۔۔ اسی کا نام اسلام ہے۔۔۔ یہ اللہ کی پسند ہے، اس کا حکم ہے، اور یہی قبول ہے۔۔۔ نبیوں نے یہی بتایا، اور قرآن نے یہی سکھایا۔۔۔
دنیا میں کچھ لوگوں کو یہ پسند نہیں ہے۔۔ تو وہ اس سے روکتے ہیں، اور روکنے کی ہر چال اپناتے ہیں۔۔ تاریخ میں یہ ہوتا رہا، اور آج بھی یہ ہوگا۔۔ وہ ہمیں پیچھے ہٹائیں گے، خوف اور لالچ دلائیں گے، غلط فیصلے سنائیں گے۔۔ اور ایک ایک کرے پورے اسلام سے باہر بنائیں گے۔۔۔
مسلمان کو یہ قبول نہیں ہے۔۔ مکہ میں مسلمانوں نے ظلم سہا، لیکن اللہ کے حکموں سے نہیں ہٹے۔۔ مدینہ میں معرکے گرم ہوئے، اور مقابلے چوطرفہ کئے، لیکن اللہ کے حکموں کو غالب کرگئے۔۔۔ صحابہ نے اپنی جان اور مال قربان کئے، لیکن اسلام کے احکام اور شعائر قربان نہ ہونے دئے۔۔۔
ہم کو مسلمان رہنا ہے، اور اللہ کی پسند پر چلنا ہے، تو اللہ کے حکموں اور شعائر سے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔۔ کہ پیچھے قدم بہ قدم اسلام سے باہر ہوجانے کا راستہ ہے۔۔۔ یہ کیسے قبول ہوسکتا ہے۔۔ پھر تو اللہ کی ناراضگی ہے، اور آنے والی نسلوں کی غلامی ہے۔۔۔
اس وقت مقابلہ سخت ہے، اور اسلام سے ہٹادینے کی تیاری ہے۔۔۔ تو ہم پر بڑی ذمہ داری ہے، اور اپنی اور آنے والی نسلوں کی اسلام سے وابستگی باقی رکھنی ہے۔۔۔ تو اللہ کے حکموں اور شعائر سے پیچھے مت ہٹئے، مصلحت کے نام پر ان کو مت توڑئیے، عزم کے ساتھ ان کو بجالائیے۔۔ یہی اسلام کی بقا ہوگی، جب ہی ہم مسلمان رہیں گے۔۔۔
اب پھر اسلام کا شعار آیا ہے، عید اور قربانی اسلام کا اظہار بنا ہے۔۔ تو انھیں حکمت لیکن پوری عزیمت کے ساتھ اپنائیے۔۔۔ اور یاد رکھئے۔۔ کہ ایسے کام اب خوب آئیں گے، اور ہم پوری ہمت کے ساتھ اسلام کا اظہار ہی کریں گے۔۔۔ یہی اللہ کو پسند ہے، اور یہی اللہ کو قبول ہے۔۔ پھر یہی غالب ہوگا۔۔ انشاء اللہ ۔
خدا حافظ
31جولائی 2020
9 ذو الحجہ 4141
Comments are closed.