صبح کی بات فہیم اختر ندوی کے ساتھ

صبح کی بات
فہیم اختر ندوی

السلام علیکم

اس وقت ملک کے مسلمان عجیب وغریب صورت حال میں ہیں۔۔ مسائل بھی ہیں، اور امکانات بھی ہیں۔۔۔

مسائل چہار جانب ہیں، پرسنل لا زد میں ہے، عبادات پر گرفت کی کوشش ہے، سیاسی بے وزنی بڑھائی جارہی ہے، ارتداد کی کوششیں زور پر ہیں، خوف اور مایوسی بٹھانے کے ظالمانہ حربے جاری ہیں، تعلیم اور تربیت کے نام سے عقیدہ اور تہذیب سے نکال دینے کی تیاری ہے، منافقوں کی کھیپ اٹھ رہی ہے، اور بھی چیزیں۔۔

امکانات بھی خوب ہیں، حوصلہ مند نوجوانوں میں جذبہ عمل ہے، اہل فکر وقلم کا سرمایہ ہے، ادارے اور تنظیمیں ہیں، اور۔۔ اسلام کی رہنمائی اور سیرت سے دلجوئی کی قوت ہے، حالات کا شعور ہے، اور ماضی کی شاندار قابل فخر تاریخ ہے۔۔۔

تو داعیانہ اور باوقار زندگی کے سامان مہیا ہیں۔۔ تو حکمت اور اتحاد کے ذریعہ مسائل پر قابو پایا، اور امکانات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔۔۔ ورنہ حالات کی سنگینی نظر کے سامنے ہے، اور نتائج کی خطرناکی جوابدہی سے نہیں بچا سکتی ہے۔۔۔

تنظیموں اور اداروں کو سر جوڑنا ہوگا، اور متحدہ کوشش کرنی ہوگی، خموشی اور بے عملی وہاں پہنچا دے گی کہ آج ممکنہ عمل بھی ممکن نہیں رہ جائے گا۔۔ یہ کام ہوئے تھے، اب پھر کریں، اور سب ساتھ دیں۔۔

ہمیں ان ہی امکانات کے ذریعہ بہتری کے کام کرنے ہیں، تو ان کو جوڑئیے اور مل کر بات کیجئے، متحدہ نکات طے کیجئے اور نوجوانوں کے فکروعمل کو استعمال کیجئے۔۔۔

دیر بہت ہوچکی ہے، مسائل بڑھتے جارہے ہیں، مایوسی اور خموشی سے باہر آئیے، آپ تنظیم ہیں تو اشتراک کے ساتھ اقدام کیجئے آپ فرد ہیں تو ہر ممکنہ ساتھ دیجئے۔۔۔

ہم بھی ساتھ ہیں، آپ بھی ساتھ ہوں، اور ملت وملک کی عزت بچالے جائیں۔

خدا حافظ
3 اگست 2020
12 ذو الحجہ 1441

Comments are closed.