مولانا محمد صفدر صاحب قاسمی کا انتقال ملت کے لئے ایک بڑا سانحہ

مولانا محمد صفدر صاحب قاسمی کا انتقال ملت کے لئے ایک بڑا سانحہ

 

 

*مدہوبنی ( عنایت اللہ ندوی )* حضرت مولانا محمد صفدر صاحب قاسمی سینئر استاد جامعہ عربیہ دارالسلام سونہولی مدھوبنی کے انتقال پر حضرت مولانا اعجاز احمد قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ دملہ، مہتمم مدرسہ اسلامیہ محمودالعلوم دملہ مدھوبنی نے اپنے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم کے انتقال کی خبر سے ایک اور جھٹکا لگا ۔اور ہم ایک اور خادم علوم نبوت سے محروم ہو گئے۔ انا لللہ وانا الیہ راجعون ۔

ازل سے ہی مشیت نے اجل کو کام سونپا ہے۔

چمن سے پھول چننا اور ویرانے میں رکھ دینا۔

چمن کا ایک اور مہکتا پھول انجمن سے دور ویرانے میں چلا گیا۔مولانا کے انتقال سے سخت صدمہ میں مبتلا ہوں۔ہمارے پڑوسی ادارہ میں ایک لمبے عرصہ سے تدریسی خدمات سےمنسلک رہنے کی وجہ سے اکثر ملاقات ہوا کرتی تھی ۔بہت محنتی ۔ یکسو ۔ادارہ کی تعمیر و ترقی کے لئے فکر مند۔ سب کو ساتھ لیکر چلنے کا مزاج تھااوراساتذہ و طلبہ کے ساتھ شفقت سے پیش آتے تھے ۔بینی پٹی حلقہ میں جو بھی دینی و ملی سرگرمیاں جاری ہوتیں مولانا اس تحریک کے سرگرم حصہ ضرور ہوتے ۔امارت شرعیہ کی ہر آواز پر لبیک کہتے اور موقع پر مستعدی کے ساتھ کھڑے نظر آتے تھے ۔

مولانا کے رخصت ہو جانے سے جہاں منسلک اداروں کا نقصان ہوا ہے وہیں ذاتی طور پر میرا نقصان بھی ہوا ہے ۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آن کے پسماںدگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ہم انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے اس دکھ درد کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ۔

Comments are closed.