مولانا فاتح اقبال ندوی کا انتخاب نیک فال

مولانا فاتح اقبال ندوی کا انتخاب نیک فال
مکرمی!
مدرسہ چشمئہ ململ کے اندر حضرت مولانا وصی احمد صدیقی قاسمی رحمت اللہ علیہ کے جانشین اور مدرسہ مذکورہ کے اہتمام کی ذمہ داری دئے جانے کے سلسلہ میں کل مورخہ 8 اگست کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس کی مفصل روداد پڑھ کر خوشی ہوئی ۔۔
اہالیان ململ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ اس نازک مرحلہ پر بحسن و خوبی اور سب کے اتفاق رائے سے مدرسہ کی ادارت کی ذمہ داری برادرم مولانا فاتح اقبال ندوی کو سونپی گئی ۔۔ امید ہے وہ سب کے حسن ظن کو باقی رکھتے ہوئے اپنے کہنہ مشق اور مشفق و مکرم استاذ مولانا معین صاحب ندوی اور دیگر رفقاء کے ساتھ پوری تندہی اور جوابدہی کے ساتھ اس کارواں کو آگے بڑھائیں گے اور معاملات میں شفافیت کا خیال رکھتے ہوئے روز و شب کی محنت سے ادارہ کو کامیابی کی بلندی تک پہونچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔۔
ادارہ کی کامیابی کا دار و مدار تعلیم و تربیت کے اعلی معیار ، کام کنندگان میں باہم میل جول ، طلبہ کے اندر اپنے مقاصد کے حصول میں انہماک ، مطبخ اور ہاسٹل پہ توجہ خاص ، امدادی و مالی فراہمی کا مؤثر انتظام اور متعاونین کو ہمیشہ اعتماد میں لیکر کام کرنے کا جذبہ۔۔۔۔ یہ وہ بنیادی عناصر ہیں جن کو درخور اعتنا سمجھنا ناگزیر ہے ۔۔۔
اہالیان ململ نے جس تعاون کا یقین دلایا ہے امید ہے وہ اس پہ قائم رہیں گے اور تعاون کے ساتھ ساتھ احتساب کا عمل بھی جاری رہے گا ۔۔۔۔
اس موقعہ پر ہم برادر عزیز فاتح اقبال ندوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ ادارہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔
اللهم زِد و بارك و وفِّقِ الجميعَ لما فيه الخيرُ و الرِّضا و خُذْ بناصِيَتِنا للبِرِّ و التقوى و استَعْمِلْنا لِما فيه صلاح المسلمين و رِفعَةُ الدين يا رب العالمين
شکیل الرحمن پیامی ندوی
سعودی عرب
Comments are closed.