سیول سروسس کی کامیاب کوچنگ کے پروگرامس 8 – ویں جماعت سے گریجویشن تک

شاہین سیول سروسس اکیڈیمی کا آغاز۔ 27 ستمبر کو بیدر، حیدرآباد ، دہلی میں اسکریننگ اور سکالرش ٹسٹ

ڈاکٹر سلمان عابد
کیریر گائیڈنس کالم نویس/ حیدرآباد

ہندوستان میں اقلیتی طلبا کے لیے مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کے یوں تو بہت انتظامات اور مواقع فراہم ہیں ،خصوصیت کے ساتھ یوپی ایس سی کے سیول سروسس امتحانات کی بھی کوچنگ کے مواقع فراہم ہیں لیکن اقلیتی ذہین طلبا کے لیے ہندوستان بھر میں آٹھویں جماعت ہی سے ان کی تربیت اور کوچنگ کا ماحول اور انتظام کا موقع شاہین سیول سروسس اکیڈیمی بیدر کرناٹکا میں فراہم کیا گیا ہے۔ جو ہندوستان کے اقلیتی طلبا کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہی کہی جا سکتی ہے۔اس لیے بھی کہ یہاں تعلیم کے ہر ایک اسٹریم سے 20 ذہین اور اہل طلبا کو فری کوچنگ کے لیے منتخب کیا جاے گا جن کے تعلیم اور رہائش،طعام و قیام کے سارے اخراجات اس اسکالرشپ کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔ اس کا مقصد یہی ہے کہ اقلیتی طلبا کی ذہانت اور فطانت کا سیول سروسس یا اسی طرح کے اونچی ملازمتوں کی سمت صحیح استعمال ہو سکے اور انہی صحیح گائیڈنس کے ساتھ ان کی سرپرستی ہو سکے۔
شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیشنس کے تحت خاص طور سے گیارہویں اور بارہویں کے کالجوں کا جال ہندوستان بھر میں پھیلا ہوا ہے جس کے ساتھ میڈیکل مسابقتی امتحان NEET کی کوچنگ اور کامیابی کا شاندار ریکارڈ اب تک اس ادارے نے بنایا ہے۔ ہر سال ہندوستان کے تمام میڈیکل کالجوں میں فراہم کالجوں کی ایم بی بی ایس کی سرکاری نشستوں کا خاطر خواہ فیصد شاہین کالجوں کے طلبا کا سے پُر ہوتا ہے۔بیدر میں قائم گورنمنٹ میڈیکل کالجو کی 100کے منجملہ 86 نشستوں پر شاہین کالج کے طلبا نے داخلہ حاصل کیا ہے۔اب اس ادارے نے مسلم اقلیتی طلبا کی سیول سروسس میں کامیابی کو مزید مستحکم اور وسیع کر نے کی غرض سے سیول سروسس اکیڈیمی قائم کی ہے اور ایک مبسوط لائحہ عمل کے ذریعے آگے قدم بڑھایا ہے۔28 سال قدیم ادارہ مسلم ایجوکیشنل ،سوشیل اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (MESCO) کے ساتھ اشتراک سے شاہین گروپ نے اس سال ہندوستان بھر کے اقلیتی طلبا میں سیول سروسس اور اسٹیٹ کی گروپ سروسس کے سلسلہ میں شعور بیداری کے مختلف پروگرامس ترتیب دیے ہیں۔شاہین گروپ کے چیرمن جناب ڈاکٹر عبدالقدیر اور میسکو کے اعزازی سکریٹری جنا ب ڈاکٹر فخرالدین محمد نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے طلبا سے اس اسکیم سے بہتر استفادہ کی اپیل کی ہے۔
داخلے کی اہلیت:
اس کوچنگ پروگرام میں داخلے کے لیے درج ذیل طلبا اہل ہیں۔
(۱) ساتویں جماعت کامیاب طلبا کو آٹھویں جماعت کے سیول سروسس انٹگریٹڈ پروگرام میں داخلہ دیا جاے گا۔ اسی طرح آٹھویں ،نویں ،دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں (بہ شرط یہ کہ نشستیں ان جماعتوں میں دستیاب ہوں)۔
ّ(۲) بارہویں جماعت کامیاب طلبا کو ڈگری،یعنی بی اے۔ بی ایس سی، اور بی کام میں داخلہ دیا جاے گا۔
(۳) ڈگری کامیاب طلبا کے لیے ایک سال کے انٹینسیو کاچنگ پروگرام میں داخلہ دیا جاے گا۔
پروگرامس کے نام:
ّ(۱) Preparatory Prog: یہ آٹھویں جماعت کے طلبا کے لیے ہوگا
(۲) Basic: یہ نویں جماعت کے لیے ہوگا
(۳) ایڈوانس: یہ گیارہویں جماعت کے طلبا کے لیے ہوگا
(۴) کیریر بلڈر: یہ ڈگری سال اول کے طلبا کے لیے ہوگا
(۵) کیریر ماسٹر: یہ گریجویٹ طلبا کے لیے ہوگا جو گریجویشن کی تکمیل کے بعد ایک سالہ ہوگا
اسکالرشپ:
جو طلبا اسکالر شپ کے لیے منتخب ہوں گے ان کے تمام اخراجات یعنی تعلیم ،طعام و قیام اس اسکالر شپ کے ذریعے پورے کئے جائیں گے۔
اسکالر شپ کی تعداد:
ہر کلاس اور اسٹریم سے جملہ 20 اہل طلبا کا انتخاب کیا جاے گا انھیں مکمل اسکالر شپ دی جائے گی۔یعنی آٹھویں جماعت سے بارہویں جماعت تک اور گریجویشن میں آرٹس اسٹریم سے 20، کامرس سے 20اور سائنس اسٹریم سے 20طلبا کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ان میں 20اسکالرشپ لڑکوں کے لیے اور 20 لڑکیوں کے لیے ہوں گی ہر ایک اسٹریم میں۔
اسکالرشپ / اسکریننگ ٹسٹ اور نصاب:
یہ اسکالرشپ ٹسٹ 100سوالات پر مبنی ہوگا۔آف لائن ہوگا اور طلبا کو امتحانی مرکز پر پہنچ کر امتحان لکھنا ہوگا۔
پریپریٹری پروگرام جو آٹھویں جماعت کے طلبا کے لیے ہوگا۔ ین سی ای آر ٹی کے چھٹی اور ساتویں جماعت کے نصاب سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے اور امتحان کا وقت 2 گھنٹے ہوگا۔اس کی بنیاد پر آٹھویں جماعت میں داخلہ کیا جاے گا
بیسک ٹسٹ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے ین سی ای آر ٹی کے نصاب سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے اور امتحان کا وقت 2 گھنٹے ہوگا۔اس کی بنیاد پر نویںجماعت میں داخلہ کیا جاے گا۔ اسی طرح ایڈوانس پروگرام کے تحت چھٹی سے دسویں جماعت کے ین سی ای آر ٹی کے نصاب سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے اور امتحان کا وقت 2 گھنٹے ہوگا۔اس کی بنیاد پر گیارہویںجماعت میں داخلہ کیا جاے گا۔کیریر بلڈر پروگرام کے تحت چھٹی سے بارہویں جماعت کے ین سی ای آر ٹی کے نصاب سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے اور امتحان کا وقت 2 گھنٹے ہوگا۔اس کی بنیاد پر ڈگری سال اول میں داخلہ کیا جاے گا۔مذکورہ تمام ٹسٹ میں نصاب کے علاوہ ریزننگ اور کرنٹ افیرس بھی شامل رہیں گے۔ کریر ماسٹر کے تحت جو ایک سال کا پروگرام رہے گا اس میں چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت کے این سی ای آر ٹی نصاب سے 100 سوالات کے علاوہ ریزننگ،کرنٹ افیرس اور ایک مضمون بھی شامل رہے گا۔ اس امتحان کا وقت بھی 2 گھنٹے رہے گا۔

ٹسٹ کے مراکز:
یہ ٹسٹ جو 27 ستمبر 2020 کو ہوگا ۔ سر دست بیدر کرناٹک میں منعقد ہوگا۔ ساتھ ہی اگر 50 طلبا دستیاب رہیں تو حیدرآباد اور دہلی میں بھی منعقد کیا جاے گا۔
رابطہ: شاہین سیول سروسس اکیڈیمی، شاہین نگر۔ بیدر،کرناٹک۔ فون نمبر؛1800 121 6235۔ www.shaheengroup.org

 

Comments are closed.